عمران خان اپنا طبی معائنہ کہاں سے کروانا چاہتے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
ویب ڈیسسک : عمران خان نے اپنا طبی معائنہ کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ذریعے اسلام آباد میں دائر درخواست میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے اپنا طبی معائنہ کروانے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے ۔ شوکت خانم کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو ہر ماہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے ۔
عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو میڈیکل رپورٹس کی کاپی عدالت اور بانی پی ٹی آئی کے فیملی اراکین کے ساتھ شئیر کرنے کا حکم دیا جائے ۔ فوری ریلیف کے لیے بانی پی ٹی آئی کے 3 دن میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں سے معائنے کا حکم دیا جائے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں محکمہ داخلہ پنجاب، صوبائی حکومت اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں جیل اسپتال اور شوکت خانم اسپتال بھی درخواست میں فریق ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بارسلونا میں قیمتی گاڑی چھین لی گئی
عدالت میں درخواست علی امین گنڈا پور نے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی ہے۔
درخواست کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی عمر72 سال ہے اور معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے۔ جیل میں قید کے دوران بانی پی ٹی آئی کا وزن کم ہوگیا ہے ۔ ان کے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی طبی ہسٹری شوکت خانم اسپتال کے پاس موجودہے، وہاں کی ٹیم کو ماہانہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔
حنیف محمد کی عمدہ بلے بازی کا ہر کوئی مداح تھا: محسن نقوی
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کوطبی معائنہ اور ٹیسٹوں کے لیے بانی پی ٹی آئی تک رسائی کا حکم دیاجائے۔
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی درخواست میں اسلام آباد کا حکم
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ