عمران خان کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے طبی معائنہ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور علی امین گنڈاپور کی جانب سے راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی جیل خانہ جات، جیل اسپتال اور شوکت خانم اسپتال کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال ہے اور ان کا معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے، جیل میں قید کے دوران ان کا وزن کم ہوگیا ہے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔
درخواست کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی طبی ہسٹری شوکت خانم اسپتال کے پاس موجود ہے، لہٰذا اسپتال کی طبی ٹیم کو ماہانہ معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔
مزید پڑھیں:
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو طبی معائنہ اور ٹیسٹ کے لیے بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ماہانہ طبی معائنہ اور ٹیسٹ رپورٹس عدالت میں جمع کرانے کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ کو بھی فراہم کی جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا سابق وزیر اعظم علی امین گنڈاپور عمران خان وزیر اعلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وزیر اعلی بانی پی ٹی آئی درخواست میں
پڑھیں:
ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی، اسپتال منتقل
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو ایک بار پھر طبیعت خراب ہونے پر لندن کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایم کیو ایم کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایم کیو ایم کے مرکزی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 8 اگست کو الطاف حسین کی طبیعت دوبارہ خراب ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا اور ایمبولینس طلب کی گئی۔ ڈاکٹر نے فوری طور پر میڈیکل ایمرجنسی ٹیم بھیج دی۔ ایمرجنسی ٹیم نے پہلے الطاف حسین کو ان کی رہائش گاہ پر چیک کیا، جس کے بعد انہیں مزید چیک اپ اور علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ الطاف حسین کو گزشتہ ماہ شدید علالت کے باعث لندن کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ الطاف حسین فروری 2021 میں بظاہر کوویڈ 19 میں متاثر ہونے کے بعد برطانیہ کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج تھے۔
Post Views: 4