میرے پاس 27ویں آئینی ترمیم کی کوئی تجویز نہیں، اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ(فائل فوٹو)۔
27ویں آئینی ترمیم سے متعلق وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ بطور وزیر کہہ رہا ہوں اس وقت میرے پاس ایسی کوئی تجویز نہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں کوئی ممانعت نہیں، ترمیم جب بھی ہوگی سب کے سامنے ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ اس طرح کی مووز جب ہوتی ہیں تو اس کا ایک طریقہ کار ہے۔ پہلے ایک ترمیم پروپوز کی جاتی ہے پھر اسے کابینہ میں لے جایا جاتا ہے۔ اس پربات چیت کے بعد تجویز ہاؤس میں آتی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ یہ سارا عمل جب شروع ہوگا تو سب کو پتہ چل جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم کو استثنیٰ کا علم ہوا تو فوری استثنیٰ شق نکالنے کی ہدایت دی: اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو رات میں استثنیٰ سے متعلق معلوم ہوا تھا، انہوں نے فوری طور پر استثنیٰ کی شق نکالنے کی ہدایت دی۔
اسلام آباد میں اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا 85 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، امید ہے کمیٹی آج شام تک اپنا کام مکمل کرلے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے 140 اے کے حوالے سے اور بلوچستان کی نشستوں میں اضافے پر بات چیت ہونی ہے۔
وزیر قانون کا کہنا ہے کہ جسے مخالفت کرنی ہے وہ ووٹ کے ذریعے کرے، سیاست کے ذریعے نہیں۔