صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ علاقے میں حکومت چلانا تلوار کی دھار پر چلنے کے مترادف ہے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور آگے چلتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کے اختیارات ہمارے ہاتھ میں نہیں بلکہ تمام اختیارات لیفٹننٹ گورنر کے ہاتھ میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر کے علاقے برزلہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں حکومت چلانا تلوار کی دھار پر چلنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور آگے چلتے رہیں گے۔ ریاستی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نہ صرف نیشنل کانفرنس بلکہ ریاست کے ہر فرد کو امید ہے کہ ہمیں ریاستی درجہ ضرور ملے گا۔ رکن اسمبلی معراج ملک کی نظربندی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک افسر کے بارے میں جوزبان استعمال کی گئی وہ غیر مہذب تھی لیکن اس پر معراج ملک پر پی ایس اے لگانا بھی غلط ہے، اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا تھا۔ دریں اثناء سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئے انتخابات کرانا چاہتی ہے اور عمر عبداللہ پر دبائو ڈال رہی ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی کا منصوبہ ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر جموں خطے سے تعلق رکھنے والا ایک ہندو وزیراعلیٰ مسلط کیا جائے تاکہ علاقے پر اپنے سیاسی کنٹرول کو مزید مستحکم کر سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

یوم شہدائے جموں کے موقع پر کشمیر سینٹر لاہور کے زیر اہتمام خصوصی تقریب

مقررین نے کہا کہ ان شہداء نے اپنی جانیں اس یقین اور محبت کے ساتھ نچھاور کیں کہ ان کی آخری منزل پاکستان تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تقریب سے سابق وزیر حکومت ناصر حسین ڈار، ممتاز کشمیری رہنما سید نصیب اللہ گردیزی، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما انجینئر مشتاق محمود اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ یومِ شہدائے جموں منانے کا مقصدجموں کے ان اڑھائی لاکھ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہیں نومبر1947ء میں پاکستان ہجرت کرتے وقت شہید کر دیا گیا تھا۔ یہ پاکستان کی محبت میں قربانی کی سب سے بڑی مثال ہے جو جموں کے مسلمانوں نے پیش کی۔ ان شہداء نے اپنی جانیں اس یقین اور محبت کے ساتھ نچھاور کیں کہ ان کی آخری منزل پاکستان تھی۔ مقررین نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام طویل عرصے سے بھارتی غاصبانہ تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر صورت کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ان کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور کوئی قوم اپنی شہ رگ دشمن کے حوالے نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے محبت کی وجہ سے بھارتی ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں، مگر انشاءاللہ بہت جلد یہ ظلم و جبر کی تاریک رات ختم ہو گی اور آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہداء کو پاکستانی قومی پرچم میں لپیٹ کر سپردِ خاک کرتے ہیں جو ان کی پاکستان کے ساتھ محبت کا واضح ثبوت ہے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم شہدائے جموں کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کریں۔

مولانا شفیع جوش، مقبول اعوان، انچارج کشمیر سنٹر لاہور انعام الحسن، سیکرٹری جنرل کشمیر ایکشن کمیٹی فاروق آزاد، بلال بٹ، چوہدری محمد صدیق، علامہ مشتاق قادری، قاضی انوار، علامہ خالد محمود، پروفیسر مظہر عالم، معروف دانشور نذر بھنڈر، نوید ملک اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر فاتحہ قرآن خوانی اور کشمیری شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی وندے ماترم مہم ،عمر عبداللہ کا انکار
  • کراچی کی قسمت کاُ فیصلہ امیر نہیں غریب کریں گے، گورنر سندھ
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی “وندے ماترم” مہم،ریاستی حکومت کا انکار
  • عمر عبداللہ کا سکولوں میں وندے ماترم کی سالگرہ تقریبات کے انعقاد کے حکمنامے سے لاتعلقی کا اظہار
  • فاروق حیدر نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے بڑا مطالبہ کردیا
  • شہدائے جموں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے تحریک آزادی کی آبیاری کی، علی رضا سید
  • یوم شہدائے جموں کے موقع پر کشمیر سینٹر لاہور کے زیر اہتمام خصوصی تقریب
  • جموں کے شہدائ۔جن کے خون سے تاریخ لکھی گئی
  • ویبینار کے مقررین کا شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت
  • دھیرکوٹ، یوم شہداء جموں کے موقع پر سیمینار کا انعقاد