سٹی42:  وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کسی مجرم کی سزا احتجاج سے ختم نہیں ہوسکتی،9 مئی کے ذمہ داروں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، 

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی نے جو بویا ہے وہ کاٹ رہے ہیں، 9 مئی سانحہ کے ذمہ داروں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا،کسی بھی مجرم کی سزا احتجاج سے ختم نہیں ہوسکتی۔

سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے  پی ٹی آئی کے بعض ارکان پارلیمنٹ سمیت کئی افراد کو نو مئی 2023 کے پر تشدد واقعات کے مقدمات میں سزائین ہونے کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیمار اہلیہ کا مذاق اُڑایا گیا لیکن ہم نے قانون کا سامنا کیا۔ یہاں 9 مئی کو ملک بھر میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، سازش کے ذمہ داروں کو اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرنا ہوگا۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

وزیر قانون  نے کہا کہ 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، حساس مقامات کو نذر آتش کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے میں ملوث افراد  کی فوٹیجز سب نے دیکھی ہیں، ان (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت کی تصویریں اور ویڈیوز بھی سامنے آئیں، جناح ہاؤس سمیت دیگر املاک کو نقصان پہچانے کے مناظر سب نے ٹی وی سکرینز پر دیکھے۔ اس ملک میں قانون بھی موجود ہے، اگر کوئی جرم کرے گا تو پھر اسے قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

   وزیر قانون نے مزید کہا کہ انہوں نے جو بویا ہے اب وہ کاٹ رہے ہیں، ان کے دورِ حکومت میں ہماری قومی اسمبلی کی پہلی لائن جیلوں میں تھی، سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان آئے اور اپنے آپ کو قانون کے حوالے کیا۔

راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا، قومی اسمبلی میں ہمارے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف 2 بار جیل گئے، پنجاب اسمبلی میں ہمارے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو 2 سال تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا۔ حنیف عباسی لائسنس اور طے شدہ کوٹے کے تحت کام کر رہے تھے، ان کی کی بزنس ایکٹیویٹی کو "نارکوٹکس"  میں تبدیل کر کے انہیں قید کی سزا دی گئی، شکر ہے انہیں سزائے موت نہیں ہوئی۔  حنیف عباسی اسی سزا کے نتیجے میں کئی مہینے جیل میں رہے۔  ضمانت ہو جانے کے باوجود انہیں نااہل قرار دیا گیا تھا۔  بعدازاں انہوں نے بھی عدالت سے ہی ریلیف حاصل کیا۔

رونالڈو نے 8 سال تک ڈیٹنگ کے بعد جورجینا سے منگنی کر لی

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم ان (پی ٹی آئی) کے ساتھ اظہار ہمدردی تو کر سکتے ہیں لیکن قانونی طور پر انہیں ریلیف عدالتوں سے ہی ملنا ہے، یہ معاملات اس ایوان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزاؤں سے اختلاف ہے، ہو سکتا ہے وہ درست ہوں اور ہو سکتا ہے وہ  درست نہ ہوں، تاہم انہیں قانون کا سامنا کرتے ہوئے اپیلیں دائر کرنا ہوں گی، عدالتیں اسی کے مطابق فیصلے کریں گی۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: قانون کا سامنا کرنا ہوگا اعظم نذیر تارڑ نے کے ذمہ داروں کو پی ٹی ا ئی کو قانون کہا کہ کی سزا

پڑھیں:

ایف بی آر نے کاروباری افراد کیلئے سخت قوانین تیار کر لئے

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری افراد کے لیے سخت قوانین تیار کر لیے  جب کہ سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے ایف بی آر کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 دستاویز کے مطابق بزنس پوائنٹ کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے جائیں گے، ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ مشین، کیو آرکوڈ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ایف بی آر سے لنک کرنا ہوگا، اشیا کی آن لائن فروخت کے لیے ویب سائٹ، سافٹ ویئر، موبائل ایپلی کیشن بھی لنک ہوگی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

 انٹیگریٹڈ شخص ٹیکس افسر کو کاروباری احاطے، ریکارڈ تک رسائی دینے کا پابند ہوگا، الیکٹرانک سسٹم سے چھیر چھاڑ کرنے والے کو جرمانہ اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 انٹرنیٹ یا بجلی کی بندش کی صورت میں انوائسز24 گھنٹے کے اندر اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 ایف بی آر دستاویز کے مطابق ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے انفورسمینٹ نیٹ ورک قائم کیا جائے گا، کیو آر کوڈ یا ایف بی آر نمبر کے بغیر انوائسز جاری کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔

صبح سویرے شہر میں بارش سے موسم خوشگوار،رواں ہفتے مزید بارشوں کی  پیشگوئی

 سیلز ٹیکس انوائس ڈیجیٹل دستخط، کیو آر کوڈ، ایف بی آر کے منفرد  نمبر پر مشتمل ہوگی۔

 یومیہ، ہفتہ وار اور ہر مہینے کے آخر میں الیکٹرانک انوائسز کا ریکارڈ مرتب کرنا ہوگا۔

 ڈیجیٹل انوائسز یا آن لائن فروخت کی انوائسز کا ڈیٹا چھ سال تک محفوظ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میرے پاس 27ویں آئینی ترمیم کی کوئی تجویز نہیں، اعظم نذیر تارڑ
  • عدالتی فیصلے کی معطلی تک نااہلی ختم نہیں ہوتی، اعظم نذیر تارڑ
  • سیاسی شخصیت کیخلاف پیش ہونے کیلئے 7 کروڑ روپے فیس کی پیشکش ہوئی. وفاقی وزیر قانون کا انکشاف
  • سیاسی شخصیت کیخلاف پیش ہونے کیلیے 7 کروڑ روپے فیس کی پیشکش ہوئی، وفاقی وزیر قانون کا انکشاف
  • تاریخ کے وارث یا مجرم
  • قومی دن پر احتجاج کرنا کسی محب وطن کا ایجنڈا نہیں ہوسکتا؛ عظمیٰ بخاری
  • ایف بی آر نے کاروباری افراد کیلئے سخت قوانین تیار کر لئے
  • حماس ہتھیار ڈال دے تو جنگ ختم ہوسکتی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
  • دہشت گردوں کیلئے کوئی ہمدردی نہیں اور انہیں پوری قوت سے انصاف کا سامنا کرنا ہوگا; ‎آرمی چیف