چیف جسٹس کی پنشن 23 لاکھ 90 ہز روپے ہے، وزارت قانون
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو ریٹائرمنٹ کے بعد 23 لاکھ 90 ہزار روپے پنشن دی جاتی ہے۔
وزارت کی طرف سے سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران اس حوالے سے تفصیلات پیش کی گئیں جس کے مطابق:
2010 میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار پنشن ملتی تھی
2011 میں 6 لاکھ 44 ہزار
2012 میں 7 لاکھ 73 ہزار
2013 میں 8 لاکھ 50 ہزار
2014 میں 9 لاکھ 35 ہزار
2015 میں 10 لاکھ 5 ہزار
پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جو ہو رہا ہے یہ مکافات عمل کی وجہ سے ہے،سینیٹر عرفان صدیقی
2016 میں 11لاکھ 5 ہزار
2017 میں 12 لاکھ 17 ہزار
2018 میں 13 لاکھ 38 ہزار
2021میں 14 لاکھ 52 ہزار
2023 میں 16 لاکھ 57 ہزار
2024 میں چیف جسٹس کی پنشن 23 لاکھ 90 ہزار ہو گئی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جج کی بیوہ کو ڈرائیور، اردلی ملے گا، 2 ہزار یونٹ بجلی اور مفت پانی کی سہولت بھی حاصل ہے اور جج کی بیوہ کو ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول بھی دیا جاتا ہے جبکہ جج کی بیوہ سے انکم ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔
عدالتوں کو ہتھیار بنا کر ہمیں کیوں نکال رہے ہیں؟ ہم یہاں حادثاتی نہیں عوامی ووٹوں سے آئے ہیں، سینیٹر علی ظفر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چیف جسٹس
پڑھیں:
سٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، کاروباری برادری اور حکومت کی انتھک محنت سے سٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، انشاء اللہ اب معاشی ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا۔
موجوہ نظام کو ہائبرڈ یا ون پیج سے منسوب کرنا غلط ہے: رانا ثنا اللہ
مزید :