سری لنکا ، بنگلہ دیش، عراق ، سوڈان اور گنی بساؤ پاکستان کے مقروض نکلے
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مختلف ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کا مقروض تو ہے مگر 5 ایسے ملک بھی ہیں جو پاکستان کے ڈیفالٹرز ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آڈٹ حکام کے انکشاف میں 5 ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے، جن میں سری لنکا، بنگلا دیش، عراق، سوڈان اور گنی بساؤ شامل ہیں۔حکومت پاکستان 40 سال گزرنے کے باوجود ان پانچ ممالک سے 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر واپس لینے میں ناکام رہا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ملکی کرنسی میں یہ رقم 86 ارب روپے سے زائد بنتی ہے، پاکستان نے 80 اور 90 کی دہائی میں ایکسپورٹ کریڈٹ دیا تھا۔
ویڈیو: اب برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بالکل مفت بنوائیں، پنجاب حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا
عراق کے ذمہ پاکستان کے سب سے زیادہ 23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر واجب الادا ہے جبکہ سوڈان سے 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر وصول کرنے ہیں۔بنگلا دیش کے ذمہ شوگر پلانٹ اور سیمنٹ کی مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں جبکہ پاکستان نے گنی بساو سے بھی 36 لاکھ 53 ہزار ڈالر وصول کرنے ہیں۔
آڈیٹر جنرل آفس نے 07-2006 میں اس ریکوری کی نشاندہی کی تھی۔حکام وزارت اقتصادی امور کے مطابق دفتر خارجہ کے ذریعے ریکوری کے لیے کوشاں ہیں، ڈپلومیٹک چینل اور مشترکہ وزارتی کمیٹیز کے ذریعے بھی کوششیں کی گئیں، ان پانچ ممالک کو یاددہانی کے خط اور ڈیمانڈ نوٹسز بھی بھجوائے گئے۔آڈیٹر جنرل کی رقم ریکور کرنے کے لیے معاملہ مناسب سطح پر اٹھانے کی سفارش کی گئی ہے۔
جڑواں شہروں میں بیٹے نے باپ اور دو بہنوں کو ذبح کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کے لاکھ ڈالر
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے تولہ ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے تولہ ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط سونے کی مقامی قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی اور فی تولہ قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے ہوگئی، گزشتہ روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے تھی۔(جاری ہے)
10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 257 روپے کی کمی سے قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 956 روپے کے مقابلہ میں 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 236 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 85 ہزار 53 روپے کے مقابلہ میں 2 لاکھ 84 ہزار 817 روپے ہوگئی ۔ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی بالترتیب 9 روپے اور 7 تا 12 روپے کی کمی سے چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت 4064 روپے اور 3484 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی سے قیمت 3400 ڈالر کے مقابلے میں 3397 ڈالر جبکہ چاندی کی قیمت 0.09 ڈالر کی کمی سے 38.40 ڈالر کے مقابلہ میں 38.31 ڈالر تک کم ہوئی ہیں۔