پاکستان کی نوجوان آبادی عزم و ہمت اور بہادری کی مثال ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک :نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان آبادی عزم و ہمت اور بہادری کی مثال ہے، ہماری نوجوان آبادی ملکی معاشی ترقی میں بنیادی پہیے کی حیثیت رکھتی ہے۔
نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر بالخصوص پاکستان کی نوجوان آبادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کی نوجوان آبادی عزم و ہمت اور بہادری کی مثال ہے، ہماری نوجوان آبادی ملکی معاشی ترقی میں بنیادی پہیے کی حیثیت رکھتی ہے۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
انہوں نے کہا کہ رواں سال یہ دن مقامی نوجوان آبادی کیلئے مستحکم ترقیاتی اہداف کے تناظر میں منایا جا رہا ہے، نوجوان قومی اورعالمی افق پر ملک کا نام روشن کرتے ہیں، نوجوان مقامی سطح پر بھی معیشت میں اپنا تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تعلیم، ہنرمندی، پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کیلئے پالیسیاں بنا رہے ہیں، قومی مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے استعمال میں مدد دے گی، قومی یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کامیابی سے لاکھوں نوجوانوں کی ہنرمندی میں اضافہ کر رہا ہے۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی کاروباری اور کاشتکاری کی صلاحیتوں کے استعمال کیلئے آسان قرضے دینا شروع کئے، حکومت نے اڑان پاکستان کے تحت کمیونٹی سطح پر نوجوانوں کیلئے پلیٹ فارمز کا اہتمام کیا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نوجوان آبادی نوجوانوں کی پاکستان کی
پڑھیں:
وفاقی وزیر قومی صحت نے میڈیکل و ڈینٹل پروفیشنلز کیلئے لائسنسنگ سسٹم کا آغاز کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے کراچی ریجنل آفس میں باضابطہ طور پر میڈیکل اور ڈینٹل پروفیشنلز کے لیے لائسنسنگ سسٹم کا آغاز کر دیا ہے۔ جمعہ کووزارت صحت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اہم قدم میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس اور پریکٹیشنرز کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے، یہ ڈیجیٹل اقدام رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور تیز بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے میڈیکل اور ڈینٹل پریکٹیشنرز کو کراچی سے اسلام آباد ہیڈ آفس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور تمام رجسٹریشن سروسز پی ایم اینڈ ڈی سی کراچی ریجنل آفس میں دستیاب ہوں گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کراچی ریجنل آفس بھی آن لائن درخواستوں کے جمع کرانے اور پروسیسنگ میں مدد فراہم کرے گا، جو ڈاکٹرز آن لائن پورٹل پر درخواست فارم بھرنے میں مشکلات کا سامنا کریں گے انہیں ریجنل آفس کے عملے کی جانب سے مکمل معاونت فراہم کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نئے گریجویٹس، میڈیکل و ڈینٹل پروفیشنلز اور سپیشلسٹس اپنی رجسٹریشن جلد اور محفوظ طریقے سے مکمل کر سکیں گے، اس نظام سے زیادہ شفافیت، موثریت اور سہولت کو فروغ ملے گا، میڈیکل ایجوکیشن کے معیار کو بلند کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔