فلم قلی کیلئے رجنی کانت نے کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اس بار ان کے فلم قلی کے لیے لیے گئے معاوضے نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق سپر اسٹار رجنی کانت کی بڑے بجٹ کی نئی فلم قلی 14 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، جس میں رجنی کانت کے ساتھ عامر خان، اوپیندرا، ستھیا راج اور شروتی ہاسن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
رپورٹس کے مطابق یہ فلم ایک بڑے بجٹ پر بنائی گئی ہے جس کا تخمینہ 350 سے 400 کروڑ بھارتی روپے کے درمیان ہے۔ فلم کی کاسٹ کو دیے گئے معاوضے بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ عامر خان، جو کہ فلم میں صرف 15 سے 20 منٹ کے لیے اسکرین پر آئیں گے انہوں نے 20 کروڑ روپے چارج کیا ہے۔
تاہم سب سے زیادہ معاوضہ اس فلم کے 74 سالہ مرکزی ہیرو رجنی کانت نے وصول کیا ہے، رپورٹ کے مطابق رجنی کانت کو اس فلم کے لیے 200 کروڑ بھارتی روپے دیے گئے ہیں۔
رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابتدا میں ان کا معاوضہ 150 کروڑ مقرر تھا لیکن فلم کی ایڈوانس بکنگ میں زبردست ردعمل کے بعد پروڈیوسرز نے ان کا معاوضہ بڑھا کر 200 کروڑ بھارتی روپے کردیا۔
دوسری جانب ہدایت کار نے اس فلم کے لیے 50 کروڑ، جبکہ ستھیا راج اور شروتی ہاسن نے 4، 4 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی کا ایک سال کا بجلی کا بل 15 کروڑ روپے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اراکین پنجاب اسمبلی ایک سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی اڑا گئے جب کہ بجلی کی بے تحاشہ کھپت کے باعث پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی کی عمارت سولر پرمنتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی چھت کی بناوٹ کے باعث مکمل عمارت سولر پر منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔پنجاب اسمبلی کی نئی اور پرانی دونوں عمارتوں کی چھتیں گنبد کی بناوٹ میں ہیں، ذرائع کے مطابق گنبد کے باعث چھت پر جگہ کم ہے اور صرف پینتیس فیصد عمارت سولر پر منتقل ہوسکتی ہے۔صرف پینتیس فیصد عمارت سولر پر منتقل ہونے سے بجلی کے بل میں صرف پانچ کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تنازع کیا تھا ، اور اسکے باعث کتنے افراد لقمۂ اجل بنے : تاریخی تفصیلات جانیے
مزید :