یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی 1 کروڑ 84 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی چوری ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں قیمتی گھڑی سے محروم ہو گئے۔
عبدالقادر گیلانی سے قیمتی گھڑی چور چھین کر لے گئے، گولڈ پلیٹڈ گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو یعنی 1 کروڑ 84 لاکھ پاکستانی روپے تھی۔
چیئرمین سینیٹ کے بیٹے عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں سیر و تفریح کے لیے گئے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عبدالقادر گیلانی
پڑھیں:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
آج ہفتے کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی قیمت 4,001 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے کی سطح پر آ گیا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 193 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی تھی، اور وہ مستحکم رہیں۔