یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر کی بارسلونا میں قیمتی گھڑی چھین لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک :چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں قیمتی گھڑی سے محروم ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چور سید عبدالقادر گیلانی سے گھڑی چھین کر لے گئے،اطلاعات کے مطابق گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو تھی جو پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 85 لاکھ روپے بنتی ہے ۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں سیروتفریح کے لیے گئے ہوئے ہیں۔
عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم کا ترکیہ میں زلزلے پر اظہار افسوس؛ مشکل گھڑی میں مدد کی پیشکش
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں مدد کی پیش کش کی ہے۔
پریس ونگ پی ایم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صوبے بالکسر میں زلزلے پر دل رنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم اپنے ترک بہن بھائیوں کی اس سانحے میں حفاظت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے بھائی ترک صدر رجب طیب اِردوان سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اس قدرتی سانحے پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ پاکستان ترکیہ کی اس مشکل گھڑی میں ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہے۔