یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر کی بارسلونا میں قیمتی گھڑی چھین لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں قیمتی گھڑی سے محروم ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چور سید عبدالقادر گیلانی سے گھڑی چھین کر لے گئے۔
اطلاعات کے مطابق گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو تھی جو پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 85 لاکھ روپے بنتی ہے ۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں سیروتفریح کے لیے گئے ہوئے ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس
قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ کس کو تفویض کیا جائیگا؟ 27ویں آئینی ترمیم کامسودہ سامنے آگیا
اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین چوہدری محمود بشیر ورک اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین فروق حمید نئک نے مشترکہ طور پر کی۔
اجلاس میں قانون سازی اور عدالتی امور سے متعلق اہم مسائل پر غور کیا گیا جبکہ کمیٹی اراکین نے ملکی قانونی نظام کی بہتری اور اصلاحات کے لیے تجاویز پیش کیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں