رانا تنویر—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیا۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارا جذباتی رشتہ ہے، ہمارا ہر بچہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ قطر پر حملہ اسرائیلی منافقت کا آخری درجہ ہے، اسرائیلی حملے کے باوجود جیل میں بند عالمِ اسلام کا نام نہاد لیڈر ایک لفظ نہ کہہ سکا۔ 

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست پاکستانی مفادات کے خلاف ہے، کے پی  کے میں بڑھتی دہشت گردی کی وجہ بانیٔ پی ٹی آئی کے اقدامات ہیں۔ 

وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی بہتر پیداوار کے لیے شاندار کسان پیکیج لا رہے ہیں، ہمارا ایٹمی پروگرام اپنی حفاظت اور عوام کی فلاح کے لیے ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رانا تنویر نے کہا کہ

پڑھیں:

اڑان پاکستان کے تحت ٹیکنالوجی میں مہارت ہمارا ہدف ہے، احسن اقبال

اسلام آباد:

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی پروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت ٹیکنالوجی میں مہارت ہمارا ہدف ہے، حکومت ہر شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے، فورنزک لیبارٹری تحقیق و تفتیش میں جدید دور کا آغاز ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو نیشنل فورنزک لیبارٹری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیبارٹری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور جدید سہولیات کا جائزہ لیا اور انہیں بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر نے پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کامیابی سے مکمل ہونے پر ماہرین کو مبارک باد دی اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیبارٹری میں عالمی معیار کے آلات نصب ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ فورنزک لیبارٹری حکومت کے ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے عزم کی عکاس ہے، لیبارٹری کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کے لیے وزارت منصوبہ بندی کا تعاون جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان کے تحت ٹیکنالوجی میں مہارت ہمارا ہدف ہے، حکومت ہر شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کوفروغ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ فورنزک لیبارٹری تحقیق و تفتیش میں جدید دور کا آغاز ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ تحقیقات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے اور فورنزک سائنس کے استعمال سے جرائم اور دہشت گردی کی چھان بین میں تیزی آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے؛ رانا تنویر حسین
  • سلامتی کونسل نے پابندیاں بحال کیں تو جوہری معاہدہ ختم ہوگا، ایران کا انتباہ
  • پابندیاں بحال ہونے پر ایران نے جوہری معائنے کا معاہدہ ختم کرنے کا انتباہ
  • رانا تنویرحسین،مرادعلی شاہ کا آئندہ سال کیلئے گندم پالیسی پرتبادلہ خیال
  • اعلی سطحی چینی وفد کا پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا دورہ، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داری ناگزیر ہے،رانا تنویر حسین
  • وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین کی روم میں اطالوی ہم منصب، مارینا ایلوِرا کالدیروں سے ملاقات
  • اڑان پاکستان کے تحت ٹیکنالوجی میں مہارت ہمارا ہدف ہے، احسن اقبال
  • ہمارا خاندان، ہماری ذمے داری