اقوام متحدہ اجلاس: وزیرِاعظم مسلم رہنماؤں کے ہمراہ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
پاکستان کے وزیرِاعظم شہبازشریف کل سے نیویارک میں شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے80ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف دیگر مسلم ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی امن اور سکیورٹی کے حوالے سے بات ہو گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیرِ اعظم عالمی برادری پر کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کے لیے زور ڈالیں گے، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلامو فوبیا اور پائیدار ترقی سمیت علاقائی صورتحال اور دیگر بین الاقوامی امور پرپاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔حکام کے مطابق وہ اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے، اقوام متحدہ کے منشور پر عملدرآمد، جنگوں سے بچاؤ، قیام امن اور عالمی ترقی کے لیے بطور سلامتی کونسل کے رکن کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کریں گے۔اس دورے پر وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار و دیگر وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیرِاعظم یو این جی اے کے موقع پر سلامتی کونسل کے اہم اجلاس، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی) کے اعلیٰ سطح اجلاس اور کلائمیٹ ایکشن کے خصوصی اجلاس سمیت کئی دیگر سرگرمیوں میں بھی شریک ہوں گے۔اس دوران ان کی متعدد عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِاعظم اس موقع پر اس عزم کو بھی اجاگر کریں گے کہ پاکستان بطور سلامتی کونسل کے رکن تمام ممالک کے ساتھ مل کر یو این چارٹر پر عملدرآمد، تنازعات کی روک تھام، امن کے فروغ اور عالمی خوشحالی کے لیے کام کرتا رہے گا۔دفترِ خارجہ نے زور دیا کہ وزیرِاعظم کی یہ شمولیت پاکستان کے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے ساتھ مضبوط عزم کی عکاسی کرے گی اور امن و ترقی کے مشترکہ اہداف کے لیے پاکستان کی دیرینہ خدمات کو بھی اجاگر کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے کریں گے کے لیے
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی