Jasarat News:
2025-11-05@18:38:31 GMT

مسئلہ کشمیر کے بغیر  بھارت سے تعلقات ممکن نہیں، وزیر اعظم

اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن: وزیراعظم شہباز شریف کاکہناہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک چار جنگیں ہوچکی ہیں جن پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے لیکن یہ سرمایہ اگر عوام کی ترقی اور خوشحالی پر لگایا جاتا تو آج خطے کے حالات بالکل مختلف ہوتے، پاکستان بھارت کا ہمسایہ ہے اور دونوں ممالک کو ساتھ رہنا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات کرنا چاہتے ہیں،  اگر ہم نے بار بار جنگوں پر وسائل ضائع نہ کیے ہوتے تو عوام کی تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولتوں کے معیار کو بلند کیا جاسکتا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دے گا، اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،  اس موقع پر انہوں نے اشعار بھی سنائے جنہیں شرکا نے خوب سراہا۔

لندن میں چار روزہ قیام کے دوران شہباز شریف نے پاکستانی کمیونٹی اور تاجر برادری کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں معیشت، سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

 تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی اور وزیراعظم کی تقریر کو جوش و خروش سے سنا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم برطانیہ کے دورے کے بعد آج امریکا روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے،  اپنے دورہ امریکا کے دوران وہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، غزہ پر بلائے گئے خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے اور پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ امریکا میں مسئلہ کشمیر، فلسطین اور قطر پر حالیہ حملے سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے تاکہ دنیا خطے کے حالات اور پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ ہوسکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کریں گے

پڑھیں:

پیرو نے سابق وزیراعظم کو سیاسی پناہ دینے پر میکسیکو سے تعلقات منقطع کردیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک پیرو نے سابق وزیراعظم بیٹسی چاویز کو سیاسی پناہ دینے پر میکسیکو سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ،جب کہ وزارتِ خارجہ نے دارالحکومت لیما میں تعینات میکسیکو کی ناظم الامور کارلا اورنیلاس کو ملک چھوڑنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق اس بات کا اعلان پیرو کے صدرجوس جیری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وطن کے احترام کی توقع رکھتے ہیں۔ سفارتی تعلقات کے خاتمے کے باعث پیرو کی وزارت خارجہ نے میکسیکو کی ناظم الامور کارلا اورنیلاس کو مطلع کیا کہ انہیں جلد ملک چھوڑنا ہوگا۔اس سے قبل پیرو کے وزیرِ خارجہ ہیگو ڈی زیلا نے اعلان کیا تھا کہ پیرو نے میکسیکو کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں کیونکہ سابق وزیرِاعظم بیٹسی چاویز جن پر بغاوت کی سازش کا الزام ہے ، اس وقت لیما میں میکسیکو کے سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • سفارتی تعلقات کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے استعمال کریں گے، وزیر خزانہ
  • پیرو نے سابق وزیراعظم کو سیاسی پناہ دینے پر میکسیکو سے تعلقات منقطع کردیے
  • تعریفیں اور معاہدے
  • واٹس ایپ کی ایپل واچ ایپلکیشن متعارف، فون نکالے بغیر میسجز دیکھنا ممکن
  • امریکا جب تک اسرائیل کی پشت پناہی نہیں چھوڑتا، تعاون ممکن نہیں: خامنہ ای
  • پاکستان اور امریکہ میں تعلقات کی نئی راہیں کھل رہی ہیں،ملک خدا بخش
  • امریکا ملعون اسرائیل کی حمایت بند نہیں کرتا تب تک مذاکرات نہیں کریں گے: ایران
  • امریکا جب تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھےگا تو اس کے ساتھ تعاون ممکن نہیں؛سپریم لیڈر ایران
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، غزہ کی صورتحال پر اہم اجلاس میں شریک ہونگے
  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر