Express News:
2025-09-21@01:52:19 GMT

وزیراعظم شہباز شریف 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT

نیویارک:

جنرل اسمبلی کے80 ویں اجلاس کے موقع پروزیر اعظم شہباز کی صدر ٹرمپ سمیت اہم رہنمائوں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس اہم موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکہ کی خبریں زیر گردش ہیں۔ سفارتی ذرائع نے وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کا امکان مگر فیلڈ مارشل کے ممکنہ دورہ پر تبصرے سے گریز کیا۔

 ذرائع کے مطابق  آج جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر فرانس اور سعودیہ  زیر اہتمام مسئلہ فلسطین دو ریاستی حل کے حوالے سے  بڑی عالمی کانفرنس ہو گی، 23ستمبر کو صدر ٹرمپ جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔

 23 ستمبر کو سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر خصوصی اجلاس ہو گا جس میں وزیر اعظم  شہباز پاکستان کی نمائندگی اور فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے اہم خطاب کریں گے،وہ 26ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں مسئلہ کشمیر سمیت خطے کی صورتحال، غزہ جنگ، عالمی تنازعات کے پرامن حل کیلئے کثیر فریقی تعاون  پر زور دیں گے۔ بطور وزیراعظم یہ ان کا جنرل اسمبلی سے تیسرا خطاب ہو گا۔

 ذرائع کے مطابق جنرل اسمبلی کا  یہ اجلاس عالمی صورتحال غزہ اور یوکرین جنگ کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے جس میں اہم عالمی امور پر بڑی پیشرفت کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جنرل اسمبلی

پڑھیں:

جنرل اسمبلی: امریکی ویزا نہ ملنے پر فلسطینی صدر کا ویڈیو خطاب منظور

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) فلسطینی صدر محمود عباس کو امریکی ویزا جاری نہ ہونے کے بعد آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی مباحثے میں ریکارڈ شدہ ویڈیو خطاب کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی صدر کو تقریر کی اجازت دینے سے متعلق پیش کردہ قرارداد کے حق میں 145 ووٹ آئے، پانچ ارکان (اسرائیل، ناؤرو، پالاؤ، پیراگوئے اور امریکہ) نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ چھ ارکان (البانیہ، فجی، ہنگری، شمالی میسیڈونیا، پانامہ اور پاپوا نیوگنی) رائے شماری سے غیرحاضر رہے۔

قرارداد میں پیشگی ریکارڈ شدہ تقاریر کے اجرا کے لیے طریقہ کار طے کیے گئے ہیں جن کے تحت صدر عباس ویڈیو کے ذریعے جنرل اسمبلی کے ہال میں اپنا خطاب جمع کرائیں گے اور نیویارک میں فلسطین کے ایک نمائندے کی جانب سے ان کا تعارف کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس اقدام کے تحت فلسطینی مسئلے کے دو ریاستی حل پر ہونے والی اعلیٰ سطحی کانفرنس اور دیگر اعلیٰ اجلاسوں میں براہ راست لنک یا ریکارڈ شدہ ویڈیو کے ذریعے بیانات دینے کی اجازت بھی دی ہے جبکہ یہ انتظامات صرف موجودہ 80ویں اجلاس کے لیے لاگو ہوں گے۔

سعودی قرارداد بھی منظور

ایک اور اقدام کے تحت، 193 رکنی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب کی تجویز کردہ ایک قرارداد کو رائے شماری کے بغیر منظور کر لیا جس میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کو 22 ستمبر 2025 کو ہونے والی اعلیٰ سطحی کانفرنس میں ویڈیو یا ریکارڈ شدہ پیغام کے ذریعے خطاب کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

29 اگست کو امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن اور فلسطینی اتھارٹی کے ارکان کے ویزے منسوخ اور مسترد کر دیے ہیں۔ اس فیصلے کی وجہ قومی سلامتی کے خدشات بتائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ افراد ماضی کی یقین دہانیوں پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور امن کے امکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا اوورسیز پاکستانیز سے خطاب، آج دوپہر کو نشر ہوگا
  • دنیا بھر کی رائے: یو این جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے بارے میں جانیے
  • جنرل اسمبلی: امریکی ویزا نہ ملنے پر فلسطینی صدر کا ویڈیو خطاب منظور
  • صدر ٹرمپ اقوام متحدہ اجلاس میں ‘امریکی اقدار’ کو فروغ دیں گے، امریکی محکمہ خارجہ
  • شہباز شریف ، جنرل اسمبلی کا اجلاس اور امریکی زیادتیاں
  • شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
  • دعا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ کی دوستی مزید مضبوط ہو اور نئی بلندیوں کو چھوئے: وزیراعظم شہباز شریف