کرپشن میں ملوث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے 16 ملازمین برطرف
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
سٹی 42 : راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث مزید 16 ملازمین برطرف کر دیئے گئے۔
سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی کا کہنا ہے کہ مایوس کن کارکردگی پر مزید 200 ملازمین کی برطرفی کا پراسس جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مایوس کن کارکردگی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ملازمین کیخلاف کارروائی کی گئی۔
ڈاکٹر احسان غنی نے کہا کہ 14 ملازمین پر ایک ماہ کی تنخواہ جرمانہ کر دی گئی جبکہ 3 ملازمین کے انکریمنٹ ضبط کر لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سال بھر میں ناقص کارکردگی پر 500 ملازمین کے خلاف انکوائری جاری ہے ۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایس ایچ او چونڈ کو کو فوری برطرف کیا جائے ،ممتاز حسین سہتو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250920-08-10
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما سید جاوید شاہ جیلانی پر جھوٹے مقدمات فوری ختم کیے جائیں، ایس ایچ او سوراہ چونڈکو کو برطرف ، وڈیروں کی خدمت و خوشامد میں غریب عوام پرظلم کرنا بند کیا جائے۔چونڈ کو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتاز حسین سہتو کا کہنا تھا کہ سید جاوید شاہ جیلانی کو ضمانت ملنے کے بعد بھی لاک اپ کرنا ان پر ان کے رشتے داروں پو جھوٹے مقدمات قائم کرنا توہین عدالت ہے ، پولیس کا 3افراد سے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لے کر انہیں چھوڑ دینے سے محکمہ پولیس کا وقار مجروح ہوا ہے ، آئی جی سندھ پولیس فوری طور پر اس واقعے کا نوٹس لیں اور رشوت کی رقم فوری طور پر متاثرہ افراد کو واپس کی جائے ، انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او چونڈکو کے خلاف توہین عدالت اور شریف شہریوں کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے ۔