Jasarat News:
2026-07-24@10:09:29 GMT

یورپی یونین کے سفیر کی اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250925-01-25

اسلام آباد(صباح نیوز)یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر رائموندس کاروبلس نے وفاقی وزیر برائے قانون و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے یورپی یونین کے سفیر کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے یورپی یونین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
ملاقات کے دوران فریقین نے 2024 میں شروع ہونے والے حقوقِ پاکستان فیز II (ای یو حقوقِ پاکستان II) پروگرام کے تحت حاصل کی جانے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ پروگرام حکومتی ڈھانچوں کو مضبوط بنانے، قومی انسانی حقوق کے اداروں کی استعداد بڑھانے، انسانی حقوق سے متعلق تعلیم اور آگاہی کو فروغ دینے اور کاروبار میں ذمہ دارانہ رویوں کی حوصلہ افزائی پر مرکوز ہے۔ملاقات میں نومبر 2025 میں منعقد ہونے والے جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کی تیاریوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مثبت نتائج کے حصول کے لیے قریبی تعاون اور تعمیری روابط ناگزیر ہیں۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں جانب سے انسانی حقوق کے فروغ اور پاکستان۔یورپی یونین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یورپی یونین

beta4admin25.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یورپی یونین

پڑھیں:

پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • انسانی حقوق کا مغربی تصور سیرت طیبہؐ کی روشنی میں
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام