ڈیرہ اسماعیل خان ، سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 7 خوارج واصل جہنم
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ “فتنۃ الخوارج” کے سات شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا، جن میں تین افغان باشندے اور دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ کارروائی 20 ستمبر کو ان خوارجی عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ اس آپریشن کے دوران علاقے میں دہشت گردوں کے ممکنہ سہولت کاروں اور باقی ماندہ عناصر کی تلاش کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے تاکہ کسی بھی خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغان حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی۔
بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز نے خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ سات خوارجیوں کو جہنم واصل کر کے سیکیورٹی فورسز نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور ریاست دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، اور دشمنوں کو ملک میں کہیں بھی پناہ نہیں ملنے دی جائے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، دہشتگردوں کو دہائی کی بدترین شکست کا سامنا
سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور کامیاب کارروائیوں کے باعث دہشت گردوں کو دَہائی کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاک فوج کے عزم، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملک بھر میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام ہو رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں انسدادِ دہشت گردی کی مؤثر کارروائیوں نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی۔
تحقیقی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی رپورٹ کے مطابق صرف اکتوبر میں پاکستان بھر میں دہشت گردوں کو پچھلے دس سال کی سب سے بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگست کے مقابلے میں ستمبر کے مہینے میں دہشتگر حملوں کی تعداد میں 52 فیصد کمی ہوئی، اکتوبر میں 355 دہشت گرد ہلاک جبکہ 72 سیکیورٹی اہلکار اور 31 شہری شہید ہوئے۔
ادارے کے ملیٹنسی ڈیٹا بیس کے مطابق اکتوبر میں دہشت گرد حملوں میں مجموعی جانی نقصان میں 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کارروائیاں ملک میں امن و استحکام کا مظہر ہیں۔