امریکا نے ایچ-ون بی ویزا قوانین میں نئی پابندیوں کے بعد ترمیم کی تجویز پیش کردی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
امریکا نے ایچ-ون بی ویزا پروگرام کے قوانین میں ترمیم کی تجویز پیش کردی ہے، یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل اس ویزا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی تجویز کے مطابق موجودہ قرعہ اندازی کے نظام کو ختم کرکے ایک ایسا طریقہ متعارف کرایا جائے گا جس میں زیادہ تنخواہ پانے والے اور ہنر مند غیرملکی افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی ایچ ون بی ویزا اب صرف امیروں کے لیے رہ گیا؟
پیش کردہ منصوبے کے مطابق درخواست گزار کی تنخواہ کے درجے پر ویزا کے انتخاب کا انحصار ہوگا۔ سب سے زیادہ تنخواہ والے زمرے (تقریباً 1 لاکھ 62 ہزار 528 ڈالر سالانہ) میں آنے والے امیدوار کا نام قرعہ اندازی میں 4 مرتبہ شامل ہوگا جبکہ کم ترین درجے میں آنے والے امیدوار کا نام صرف ایک مرتبہ شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا کی نئی پالیسی: غیرملکی ہنرمندوں کے لیے ویزا فیس ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، پاکستان پر کیا اثر پڑےگا؟
امیگریشن ماہر نکول گونارا نے کہا کہ یہ تبدیلی امریکا میں عالمی ہنرمند افراد کی آمد کے رجحان کو مکمل طور پر بدل سکتی ہے۔ ان کے مطابق یہ نظام بڑی کمپنیوں کو فائدہ پہنچائے گا جو زیادہ تنخواہیں ادا کرسکتی ہیں، جبکہ چھوٹی اور ابھرتی ہوئی کمپنیاں، جو نوجوان غیرملکی ہنرمندوں پر انحصار کرتی ہیں، مشکلات کا شکار ہوں گی۔
گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے ایک اور اقدام کے طور پر ہر نئی ایچ-ون بی درخواست پر ایک لاکھ ڈالر فیس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کو ترجیح دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی ویزا پالیسی سے بھارتی آئی ٹی انڈسٹری کو بڑا دھچکا، لاگت بڑھنے کا خدشہ
اعداد و شمار کے مطابق ایچ-ون بی ویزا کے تحت منظور شدہ درخواستوں میں بھارتی شہریوں کا حصہ 71 فیصد ہے جس کی وجہ سے بھارتی آئی ٹی کمپنیاں جیسے ٹی سی ایس، انفوسس اور وپرو اس سے براہِ راست متاثر ہوں گی۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نیویارک میں امریکی حکام سے ملاقات کے لیے موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا انڈیا ایچ ون بی ویزا تارکین وطن قوانین.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا انڈیا ایچ ون بی ویزا تارکین وطن قوانین ایچ ون بی ویزا کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
بجٹ 2026-27: جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ(Budget) میں جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی تجاویز تیار کر لی ہیں، جن کا مقصد ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ تجاویز کے تحت فائلرز کے لیے غیر منقولہ جائیداد کی خریداری پر عائد ٹیکس کی شرح موجودہ 1.5 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح جائیداد کی فروخت پر عائد ٹیکس کو 4.5 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ان اقدامات کے ذریعے پراپرٹی مارکیٹ میں موجود جمود کو ختم کرنا چاہتی ہے تاکہ خرید و فروخت کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو اور تعمیراتی شعبہ دوبارہ متحرک ہو سکے۔
تاہم ان تجاویز پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیکسوں میں مجوزہ کمی کی مخالفت کر رہا ہے اور اسے حکومتی آمدن پر ممکنہ اثرات کے تناظر میں دیکھ رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:بحر اوقیانوس کے اوپر سیکیورٹی الرٹ، طیارہ پونے 4 گھنٹے بعد واپس لوٹ آیا
حکومتی حکام کا مؤقف ہے کہ ٹیکس شرحوں میں کمی سے جائیداد کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھے گی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں لین دین کا حجم بڑھنے سے مجموعی ٹیکس وصولیوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ حکومت کا یہ بھی خیال ہے کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت کے مختلف شعبوں کو فائدہ پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق ان تجاویز کے حتمی خدوخال آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئندہ بجٹ میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔