خلیج تعاون کونسل کا شینگن ماڈل کی طرز پر مشترکہ سیاحتی ویزے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض ( انٹرنیشنل ڈیسک) خلیج تعاون کونسل کا مشترکہ سیاحتی ویزا2025 ء کے آخر میں آزمائشی طور پر متعارف کرایا جائے گا اور بعد میں مکمل طور پر نافذ ہوگا۔جی سی سی گرینڈ ٹورزنامی ویزا بالکل شینگن ماڈل کی طرز پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے درمیان باآسانی سفر کی سہولت دے گا۔ جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوائی نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویزا حتمی منظوری کے آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اس کی درخواستیں دی جا سکیں گی۔ اگرچہ جی سی سی کے شہری پہلے ہی خطے میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کم جونگ اْن امریکا سے مذاکرات پر مشروط آمادہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250923-01-21
پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکا سے مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگا کیونکہ یہ ملکی دفاع کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ایٹمی ہتھیار ختم کرنے کا مطالبہ ترک کر دے تو بات چیت ممکن ہے۔کم جونگ ان نے مزید کہا کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں تعلقات بہتر بنانے کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔