غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)سرکاری حج اسکیم کے تحت غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا۔
سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 18 ہزار 210 میں سے 46 ہزار 924 نشستیں باقی ہیں، چھ روز میں 71 ہزار 286 رجسٹرڈ عازمین نے بینکوں میں درخواستیں جمع کرا دیں۔سرکاری اسکیم کے تحت 60.
حج اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی۔ 38 سے 42 دن کے لانگ حج کے لیے پانچ لاکھ اخراجات کی پہلی قسط کے طور پر وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ 20 سے 25 روزہ شارٹ حج کے لیے ساڑھے پانچ لاکھ روپے پہلی قسط کے طور پر جمع کرائی جا سکتے ہیں۔سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیزوں کے ذریعے بینکوں میں حج درخواستیں کروا سکتے ہیں، بیرون ملک مقیم افراد کو وطن واپسی پر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کروانے ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اسمبلی اور سینیٹ سے ڈی نوٹیفائی کرنیکا معاملہ، عمر ایوب، شبلی فراز کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ڈی نوٹیفائی کرنیکا معاملہ، عمر ایوب، شبلی فراز کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ نومئی مقدمات، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10،10سال قید کی سزا ’مون سون کا سیزن ابھی مزید رنگ دکھائے گا‘، 14 سے 23 اگست بارشوں کیلئے اہم قرار پاکستان کا چین کے علاقے اندرونی منگولیا کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کے عزم نیب کی بحریہ ٹاؤن رہائشیوں اور مالکان کو حقوق و سرمایہ محفوظ ہونے کی یقین دہانیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: درخواستوں کی وصولی
پڑھیں:
غیر رجسٹرڈ این جی او کی غیرقانونی تحویل سے 18 کمسن بچے بازیاب کروالیے: چائلڈ پروٹیکشن بیورو
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاپنجاب کے شہر ساہیوال کی ایک غیر رجسٹرڈ این جی او کی غیر قانونی تحویل سے 18 کمسن بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے مطابق ساہیوال میں غیر رجسٹرڈ این جی او پر کی گئی کارروائی کے دوران 18 کمسن بچوں کو بازیاب کروایا گیا ہے، بازیاب کروائے گئے بچوں کی حالت ٹھیک نہیں، اِن پر تشدد کیا جاتا رہا ہے۔
سارہ احمد کا کہنا ہے کہ ساہیوال سے بازیاب بچوں میں 17 کا تعلق بلوچستان سے ہے، بازیاب بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by ChildProtectionWelfareBureau (@cpwbpunjab)
انہوں نے مزید کہا کہ بازیاب کروائے گئے بچوں کے والدین اور لواحقین کو تلاش کیا جائے گا، غیر رجسٹرڈ این جی او پر مقدمہ درج کروا کر ملزم کو گرفتار کروادیا ہے۔