اسلام آباد:

سرکاری حج اسکیم کے تحت غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا۔

سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 18 ہزار 210 میں سے 46 ہزار 924 نشستیں باقی ہیں، چھ روز میں 71 ہزار 286 رجسٹرڈ عازمین نے بینکوں میں درخواستیں جمع کرا دیں۔

سرکاری اسکیم کے تحت 60.3 فیصد کوٹے پر درخواستیں موصول ہوگئی ہیں جبکہ 39.

7 فیصد کوٹہ رہ گیا، حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

وزارت کے آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔

حج اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی۔ 38 سے 42 دن کے لانگ حج کے لیے پانچ لاکھ اخراجات کی پہلی قسط کے طور پر وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ 20 سے 25 روزہ شارٹ حج کے لیے ساڑھے پانچ لاکھ روپے پہلی قسط کے طور پر جمع کرائی جا سکتے ہیں۔

سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیزوں کے ذریعے بینکوں میں حج درخواستیں کروا سکتے ہیں، بیرون ملک مقیم افراد کو وطن واپسی پر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کروانے ہوں گے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: درخواستوں کی وصولی

پڑھیں:

ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملے میں ملوث دوسرا ملزم افغان دہشت گرد نکلا

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) 30 ستمبر کو ایف سی ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ پر خودکش حملے میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان دہشت گرد نکلا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے افغان خودکش حملہ آور کی شناخت سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی ہے، سہیل عرف خباب کی گرفتاری کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا، ایف سی ہیڈ کوارٹرز حملہ میں 8 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے، افغان طالبان رجیم کی عہد شکنی اور دہشتگردوں کی مسلسل پشت پناہی پورے خطہ کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین نے امریکی بحری جہازوں پر بندرگاہی فیس کی وصولی عارضی طور پر معطل کر دی
  • رائیونڈ، عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ 13 نومبر سے شروع ہوگا
  • ویزا اور ماسٹر کارڈ کا تاجروں سے تاریخی معاہدہ، کارڈ فیس اور انعامی نظام میں بڑی تبدیلی متوقع
  • ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملے میں ملوث دوسرا ملزم افغان دہشت گرد نکلا
  • زندہ رہنا سیکھئے! (دوسرا اور آخری حصہ)
  • این سی سی آئی اے افسران کا غیرقانونی کال سینٹر سے 15 کروڑ بھتہ وصولی کا انکشاف، ایف آئی اے
  • ذیابیطس، دل کے امراض اور موٹاپے میں مبتلا افراد کی امریکی ویزا درخواستیں مسترد کی جا سکتی ہیں
  • سندھ بلڈنگ، اسکیم 33 میں غیرقانونی تعمیرات کا بے لگام سلسلہ
  • مٹیاری: بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون
  • غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے لیے بڑی خبر