سابق چیف جسٹس کو پنشن کی مد میں 23 لاکھ 90 ہزار ملتے ہیں، تفصیل سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
سال 2010ء سے 2024ء کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی۔
وزارت قانون اور انصاف نے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی پنشن اور مراعات کی تفصیل تحریری جواب کی صورت میں سینیٹ میں پیش کردی۔
چیف جسٹس آف پاکستان کو 2024ء میں 23 لاکھ 90 ہزار پنشن کی مد میں ملتے ہیں جبکہ جج کی بیوہ کو ڈرائیور اور اردلی کے ساتھ 2 ہزار یونٹ بجلی، مفت پانی اور ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول دیا جاتا ہے۔
تفصیل کے مطابق 2010 میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار، 2011ء میں 6 لاکھ 44 ہزار اور 2012 میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی پنشن ملتی تھی۔
وزارت قانون و انصاف نے تحریری جواب میں بتایا کہ 2013ء میں 8 لاکھ 50 ہزار، 2014ء میں 9 لاکھ 35 ہزار اور 2015ء میں چیف جسٹس کو پنشن کی مد میں 10 لاکھ 5 ہزار دیے جاتے تھے۔
تفصیل کے مطابق 2016ء میں 11 لاکھ 5 ہزار، 2017ء میں 12 لاکھ 17 ہزار اور 2018ء میں 13 لاکھ 38 ہزار روپے پنشن کی مد میں ملتے تھے۔
وزارت قانون و انصاف نے تحریری جواب میں بتایا کہ2021ء میں 14 لاکھ 52 ہزار، 2023ء میں 16 لاکھ 57 ہزار اور 2024ء میں 23 لاکھ 90 ہزار روپے پنشن کی شکل میں دیے جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنشن کی مد میں چیف جسٹس ہزار اور
پڑھیں:
پاکستان ریلوے واحد ادارہ ہے جو اپنی آمدن سے پنشن اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ دیتا ہے،حنیف عباسی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے ملک کا واحد ادارہ ہے جو اپنی آمدن سے پنشن اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ دیتا ہے،بینیفٹس کی مد میں ساڑھے 12ارب روپے کا شارٹ فال ہے جس کو حل کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔منگل کو قومی اسمبلی میں آغا رفیع اللہ اور دیگر کے پاکستان ریلویز کے ملازمین اور ان کے خاندانوں کو گریجویٹی ،بینوولینٹ فنڈ،شادی گرانٹس،نقد رقم بروقت رخصت،الوداعی گرانٹ کی ادائیگیوں میں تاخیر سے متعلق توجہ دلا نوٹس کے جواب میں حنیف عباسی نے کہاکہ پاکستان ریلویز میں تنخواہوں کا مسئلہ حل کررہے ہیں، معمول کی پنشن مل رہی ہے، بینیفٹس کی ادائیگی کا ایشو ہے،اس کو بھی حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مزدور کی وجہ سے پاکستان ریلویز چل رہا ہے ، ان کی تنخواہیں اور اوور ٹائم کا مسئلہ حل کیا ہے،ساڑھے 12 ارب روپے کا شارٹ فال ہے اس کو جلد وزارت خزانہ سے مل کر حل کرلیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلویز پورے پاکستان کا واحد ادارہ ہے جس کے ملازمین کی پنشن ریلوے کے طرف سے ہے،فلاحی اور میرج فنڈ کیلئے 15کروڑ روپے مختص کیے ہیں،آمدن میں اضافہ کے بعد اس میں مزید اضافہ کریں گے،حکومت کی جانب سے سیلری میں اضافہ بھی ہم خود اپنے وسائل سے دیتے ہیں۔
شازیہ مری کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 68ارب روپے معمول کی پنشن کی مد میں دئیے جا رہے ہیں، بینیفٹس کا ایشو ہے،ریلوے کو منافع ہوا ہے روزانہ کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی، موقع ملتے ہی اپنے وسائل سے مسائل حل کریں گے۔