سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد: وزارت قانون و انصاف نے سینیٹ میں ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کو دی جانے والی پنشن اور مراعات کی تفصیلات پیش کر دیں، جس میں سال 2010 سے 2024 تک پنشن میں مسلسل اضافے کا ریکارڈ شامل ہے۔
دستاویزات کے مطابق:
2010 میں چیف جسٹس کی ماہانہ پنشن 5 لاکھ 60 ہزار روپے تھی
2024 تک یہ بڑھ کر 23 لاکھ 90 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے
سال بہ سال اضافے کی تفصیل کچھ یوں ہے:
| سال | پنشن (روپے میں) |
| —- | ————— |
| 2011 | 6,44,000 |
| 2012 | 7,73,000 |
| 2013 | 8,50,000 |
| 2014 | 9,35,000 |
| 2015 | 10,05,000 |
| 2016 | 11,05,000 |
| 2017 | 12,17,000 |
| 2018 | 13,38,000 |
| 2021 | 14,52,000 |
| 2023 | 16,57,000 |
| 2024 | 23,90,000 |
جج صاحبان کی بیواؤں کے لیے بھی مراعات
وزارت قانون کے مطابق، ریٹائرڈ جج کی وفات کے بعد ان کی بیوہ کو بھی کئی سرکاری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جن میں شامل ہیں:
ڈرائیور اور اردلی کی سہولت
2,000 یونٹ بجلی اور مفت پانی
ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول
انکم ٹیکس سے مکمل استثنیٰ
یہ تمام معلومات سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب کی صورت میں پیش کی گئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :