کراچی:

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور قیدی نمبر 804 میں کوئی فرق نہیں، بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میں انتھونی نوید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اہم قرارداد پیش کی۔  پاکستان کے قومی پرچم کا سفید حصہ اقلیتوں کے حقوق کا علم بردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ  تمام پاکستانی سازشوں کے باوجود بھی بھائیوں کی طرح رہتے ہیں۔ اقلیتوں کو پاکستان میں حقوق ترجیحی بنیادوں پر دیے جاتے ہیں۔ بھارت میں اقلیتوں کے جان و مال اور حقوق محفوظ نہیں ہیں۔  پیپلز پارٹی نے جنرل نشستوں پر اقلیتوں کو نمائندگی دی ہے۔  آصف زرادری نے جب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بنایا تھا تب سب سے زیادہ بینیفشری اقلیتیں تھیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم بھارت نہیں ہیں جو اپنی اقلیتوں پر ظلم کریں۔  پاکستان میں کبھی مذہبی فساد نہیں ہونے دیا ہے۔  اقلیتوں کے اوپر مشکل وقت آتا ہے تو مسلمان بھائی گھروں کے باہر بندوقیں لے کر ان کی حفاظت کر رہے ہوتے ہیں۔  افسوس ہوا کہ اس اہم دن پر بھی متحدہ نے سیاست کرنے کی کوشش کی۔  ایم کیو ایم اور قیدی نمبر 804 میں کوئی فرق نہیں ہے۔

اس موقع پر اپوزیشن نے سندھ اسمبلی میں احتجاج بھی کیا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میرا نام لیا گیا تو مجھے حق ہے کہ میں جواب دوں۔  ڈمپر حادثے میں 2 بچے اللہ کو پیارے ہوگئے، اس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔  واقعے کے بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر تحویل میں لے لیا۔  اس کے بعد دہشتگرد سوچ کے لوگ سڑکوں پر آتے ہیں اور مختلف 7 ڈمپرز کو جلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے مقدمے چلائیں گے، کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے۔  جو اس سوچ کو ترغیب دیں گے ان کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔  دوبارہ بھتہ خوری اور غنڈا گردی کی سیاست نہیں ہونے دیں گے۔  وہ کون لوگ ہیں جو شہر کے امن کو تباہ کر رہے ہیں۔  ہم سب چیزوں کو دیکھ رہے ہیں۔  حکومت اپنا کام کرے گی۔  بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سڑکیں کھلوانا سرکار کا کام ہے، ہم نے ایسوسی ایشن سے اسٹامپ پیپر پر معاہدہ کیا ہے کہ 25 تاریخ کے بعد کیمرہ اور ٹریکر والے ڈمپرز سڑکوں پر آئیں گے۔  وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ متاثرہ لوگوں کی داد رسی کی جائے۔ ڈمپر ڈرائیور کو اتنا مارا گیا ہے کہ وہ قومہ میں پڑا ہوا ہے۔  جان بوجھ کر اس طرح کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کی طرح

پڑھیں:

کراچی، تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا، راہگیر زخمی

کراچی:

شہر قائد میں شہید ملت سروس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا جس کی زد میں آکر ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

زخمی راہگیر کو چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فوری طور مضروب کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس اس حوالے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا، راہگیر زخمی
  • گردشی قرض سے متعلق معاہدہ، بجلی صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا؛وزارت خزانہ
  • آپ لوگ جب جیل میں تھے ،تومیڈیا سے بات کر سکتے تھے،پیشیوں پر آتے تھے مگر یہاں عمران خان کو وٹس ایپ کال پر پیش کیا جارہا ہے،عاصمہ جہانگیر کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کیا جواب دیا؟جانیے
  • سندھ موٹر وہیکل رولز کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری، شرجیل میمن نے عوام کو خبردار کر دیا
  • پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سکھ برادری کو وزیر بنایا؛یہاں اقلیتیں محفوظ ہیں ؛ صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ
  • عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر تنقید، بلاول اور یوسف رضا گیلانی کو معتبر قرار دے دیا
  • سندھ: رواں ہفتے خواتین کو پنک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کا خواتین کو رواں ہفتے مفت پنک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ
  • خواتین اور طالبات کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ
  • حکومت سندھ رواں ہفتے خواتین کو پنک اسکوٹیز فراہم کرے گی: شرجیل انعام میمن