پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کو توسیع دینے کی بجاے نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نئے بلدیاتی انتخابات دیگر صوبوں سے مشروط کیے گئے ہیں دوسری جانب بلدیاتی نمائندوں کی تنظیم لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے بھی مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 2 مرحلوں میں کرائے گئے تھے پہلے مرحلے کے انتخابات 19 دسمبر 2021 کو ہوئے تھے لیکن بلدیاتی حکومتوں کی تشکیل 31 مارچ 2022 کو ہوئی جبکہ دوسرے مرحلے کے انتخابات پہاڑی علاقوں میں جون 2022 کو ہوئے اس طرح میدانی علاقوں میں بلدیاتی حکومتیں 31 مارچ 2026 اور پہاڑی علاقوں میں جون 2026 کو تحلیل ہوجائیں گی. صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کی مدت میں توسیع کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اگر پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار ہے تو صوبائی حکومت بھی بلدیاتی انتخابات کرائے گی ابھی تک پنجاب میں بلدیاتی ادارے فعال نہیں ہیں.

دوسری جانب لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے بلدیاتی انتخابات بروقت نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایسوسی ایشن کے چیئرمین حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق جس تاریخ کو بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھایا ہے اسی روز بلدیاتی حکومتوں کی مدت شروع ہوجاتی ہے اگر بلدیاتی حکومتیں تحلیل ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جاتے تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا.

لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر انتظار خلیل کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کیے گئے، نہ ہی انہیں قانون کے مطابق کام کرنے دیا گیا ہے، حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں توسیع کی جائے اس حوالے سے وزیراعلی خیبرپختونخوا سے مذاکرات بھی جاری ہیں. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بلدیاتی نمائندوں بلدیاتی انتخابات بلدیاتی حکومتوں میں بلدیاتی ایسوسی ایشن کا فیصلہ

پڑھیں:

پنجاب میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات: ن لیگ نے پارٹی عہدیداروں کو تیاری کی ہدایت کردی

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب نے ضلعی عہدیداروں کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ڈویژنل کوآرڈینیٹرز اور تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں نے انتخابات کے حوالے سے مفصل مشاورت کی۔ رانا ثنا اللہ نے تمام ضلعی عہدیداروں کو انتخابات کی تیاریوں کو جلد مکمل کرنے اور بھرپور محنت کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جلد قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد ضمنی انتخاب کے مناسب امیدواروں کا اعلان کرےگی۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہاکہ وفاق اور پنجاب کی حکومتوں پر تنظیمی عہدیداروں کا مکمل اعتماد ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو بھی پوری طرح سراہا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی کارکردگی کی وجہ سے پنجاب میں پارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور باقی صوبے بھی ان کی کامیابیوں کے معترف ہیں۔

انہوں نے پنجاب حکومت کے فلاحی پروگراموں کو عام آدمی کی خدمت قرار دیا اور وفاقی حکومت کی بھی تعریف کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف ملکی وقار کو بحال کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور حکومت کی خارجہ پالیسی کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ نے پنجاب میں لوکل باڈیز بل پر مشاورت کے بعد تجاویز طلب کرلیں

انہوں نے بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی پوری دنیا میں سنی جا رہی ہے۔ انہوں نے میاں نواز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر پاکستان کو بحرانوں سے نکال رہی ہے اور وفاق و پنجاب حکومتیں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلدیاتی انتخابات پاکستان مسلم لیگ ن تیاریوں کی ہدایت رانا ثنااللہ ضمنی انتخابات مریم نواز نواز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں قیامِ امن کے لیے فوجی آپریشن کیا جائے یا نہیں؟
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی حکومتوں کو توسیع دینے کے بجائے انتخابات کرانے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم، نئے انتخابات کا فیصلہ
  • حکومتِ سندھ اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم
  • خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ بلدیات کے تمام مالی امور ڈیجیٹل نظام پر لانے کا فیصلہ
  • پنجاب میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات: ن لیگ نے پارٹی عہدیداروں کو تیاری کی ہدایت کردی
  • خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں،مناسب وقت پر اکثریت ثابت کرینگے، امیر مقام
  •  خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی ممکن ہے، امیر مقام کا دعویٰ 
  • خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، امیر مقام