2025-04-28@02:30:34 GMT
تلاش کی گنتی: 19

«بلدیاتی حکومتوں»:

    ---فائل فوٹو پشاور ہائیکورٹ میں بلدیاتی نمائندوں کو 3 سال توسیع دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان نے کی۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار میئرز اور تحصیل چیئرمینز ہیں، 3 سال ہو چکے لیکن بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیے گئے، اختیارات دیے بغیر بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں 3 سال کی توسیع کی گئی۔ پشاور ہائیکورٹ: لاپتہ شوہر سے متعلق بیوی کی درخواست پر تفصیلی رپورٹ طلبپشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے شوہر کے لاپتہ ہونے سے متعلق بیوی کی درخواست کی سماعت کی۔ وکیل نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو ابھی تک فنڈز بھی جاری نہیں کیے گئے،...
    خیبر پختونخوا کی بے اختیار بلدیاتی حکومتیں اور نمائندے 3 سال گزرنے کے باوجود فنڈز سے محروم ہیں، ویلج کونسلر اور بلدیاتی نمائندے ایک پیسہ اعزازیہ بھی نہیں دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بلدیاتی حکومتیں تو قائم ہیں لیکن عملی طور پر ان کے پاس نہ فنڈز ہیں، نہ اختیارات، 3 سال گزرنے کے باوجود مقامی نمائندے ایک ایک پیسے کو ترس رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کی بے اختیار بلدیاتی حکومتیں اور نمائندے فنڈز کو ترس گئے، نائبر ہوڈ اور ویلیج کونسلز کے چیئرمین لاکھوں روپے واجب الادا اعزازیے کے انتظار میں ہیں، جبکہ تمام چیئرمین تاحال 30 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ بھی نہیں پا سکے۔ تحصیل اور ڈسٹرکٹ مئیرز بھی حکومت...
    کراچی کے علاقے کورنگی کے جام صادق پل کو 19 اپریل کو رات 12 بجے سے 20 اپریل سہ پہر 3 بجے تک ترقیاتی کام کے لیے بند کیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ترقیاتی کام کے دوران جام صادق برج ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گا۔ کراچی ٹریفک پولیس نےجام صادق پل پر ترقیاتی کاموں کے دوران متبادل راستوں کے حوالے سے تفصیل جاری کی ہے۔ اختر کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والے ٹریفک کو ایس ایم منیر روڈ سے بروکس چورنگی بھیجا جائے گا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والے ٹریفک کو بروکس چورنگی سے فیض محمد خان روڈ بھیجا جائے گا۔ Post Views: 3
     وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا سامنا ہے ، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں ، موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے فنڈ کا نظام لائیں گے ۔سینیٹر محمد اور نگزیب نے بتایا کہ دو ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے فنانسنگ پرآئی ایم...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں ، موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے فنڈ کا نظام لائیں گے۔سینیٹر محمد اور نگزیب نے...
    پشاور: تحریک انصاف پشاور کی جانب سے حکومت پر پشاور نظرانداز کرنے کے الزام کے بعد حکومت کی جانب سے ایک سال میں پشاور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی فہرست جاری کردی گئی۔  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق جاری مالی سال کے دوران 450 ملین روپے پشاور کی ترقی، خوبصورتی اور تفریح کو فروغ دینے کے لیے راستوں، سروس ایریاز، اور تاریخی ورثے کی حفاظت کے منصوبے، کے لیے خرچ کیے گئے۔ ناصر باغ اور پبی ترناب روٹ کے لئے بی آر ٹی کی 70 نئی بسوں کا اضافہ کیا گیا، ، جس سے مزید 55000 مسافروں کو سہولت ملے گی، جبکہ روزانہ 300,000 مسافر پہلے سے اس سہولت سے مستفید ہو رہے...
      پشاور:  خیبرپختونخواحکومت کی کارکردگی پر اپنے ہی پارٹی کے رہنماوں اورکارکنوں نے تنقید کے نشتر چلا دیئے۔ پشاور میں ترقیاتی کام نہ ہونے کےخلاف پی ٹی آئی کے ضلعی تنظیم چند دن قبل ہونے والے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت ہے اب بھی پشاور اہم مسائل سے دوچار ہے، اعلامیہ پشاور شہر کے مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کیا جارہا ہے، شہر میں سیورج کا ںظام تباہ ہے بارشوں کے بعد شہر سیلاب کا منظر پیش کرتا ہے۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈبلیو ایس ایس پی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے صفائی کا نظام درہم برہم ہے،...
    خیبرپختونخوا حکومت کا ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بھال، فنڈز کے صحیح استعمال کیلئے فریم ورک بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں احتساب، شفافیت اور کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بھال اور مرمت (ایم اینڈ آر)کے کاموں کی موثر نگرانی اور فنڈز کے دانشمندانہ استعمال کے لئے ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں سڑکوں، سرکاری عمارتوں، نہروں، آبنوشی اسکیموں اور ٹرانسفارمرز کی مرمت اور دیکھ بھال کے لئے مختص فنڈز کے استعمال کے لئے...
    خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر اپنے ہی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت ہے اب بھی پشاور اہم مسائل سے دوچار ہے۔ شہر کے مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ پشاور میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے خلاف پی ٹی آئی کے ضلعی تنظیم کا اجلاس ہوا۔ چند دن قبل ہونے والے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پشاور شہر میں سیورج کا ںظام تباہ ہے بارشوں کے بعد شہر سیلاب کا منظر پیش کرتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے صفائی کا نظام درہم...
    علی امین خان گنڈاپور سے منگل کے روز لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر حمایت اللہ مایار کی قیادت میں وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔ جس میں وفاق سے جڑے صوبے کے مالی مسائل بشمول این ایف سی میں ضم اضلاع کا شیئر، نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں بقایاجات اور ٹوبیکو سیس  سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کو بجلی کے خالص منافع سمیت مختلف مد میں بقایاجات نہ ملنے پر صوبے کے بلدیاتی نمائندوں نے وزیرِاعلی کی سربراہی میں احتجاج کرنے اور عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے منگل کے روز لوکل کونسل ایسوسی...
    ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے لوئر کرم میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ لوئر کرم کے چار گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن...
    — فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت نے تمام اضلاع کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے۔صوبائی محکمۂ منصوبہ بندی و ترقی نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس کے مطابق اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 4 ارب 32 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔پشاور اور سوات کے لیے 40، 40 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ کے پی حکومت کے پاس یونیورسٹیوں کیلئے فنڈز نہیں تو پی آئی اے کیسے خرید سکتی ہے؟ گورنر فیصل کریم کنڈیگورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے ضم شدہ اضلاع کے مختض فنڈز پر شبِ خون مارا ہے۔ مردان کو 32 کروڑ روپے، اپر دیر کو 28 کروڑ روپے...
    اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کاکہنا ہے کہ اقوام متحدہ آلودگی پھیلانے والوں پر کسی نہ کسی طرح کا عالمی ماحولیاتی ٹیکس عائد کرے۔   گروپ کی بریتھ پاکستان عالمی موسمیاتی کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نےکہاکہ اس ٹیکس کی رقم سے ایک ایسا فنڈ ہونا چاہیے جو جنوب کے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے میں مدد دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرکو موسمیاتی تبدیلی سے شدید خطرات لاحق ہیں، حکومت موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وفاقی وزارت منصوبہ بندی صوبوں کیساتھ ملکرپالیسی تشکیل دیتی ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کاکہنا تھا کہ  ماحولیات آلودگی پر قابو...
    پشاور:خیبر پختونخوا ( کےپی کے ) کے بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات اور فنڈز کی عدم فراہمی پر احتجاج کر تے ہوئے 25 فروری کو صوبہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر پشاور حاجی زبیر علی اور حمایت اللہ مایار نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی فعالیت کے لیے ہر سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ  اس احتجاج کا مقصد بلدیاتی حکومتوں کے مسائل، اختیارات اور فنڈز کے حصول کے لیے آواز اٹھانا ہے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم 17 فروری کو جناح پارک میں دھرنا اور...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں ایک اندازے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں 18 لاکھ افراد آنے والے سالوں میں صحت کے مسائل کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری ’کلائمٹ اینڈ ہیلتھ ایڈیپٹیشن پلان‘ کی جانب سے جاری تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا۔جس کے مطابق صوبے کے لوگوں کو جان لیوا چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں بیماریاں، چوٹیں اور قدرتی آفات جیسے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی اموات شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے فار ہیلتھ پروگرام، کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ آفس کی فنڈنگ ​​سے اس ماہ صوبے میں باضابطہ طور پر ’کلائمٹ اور ہیلتھ ایڈپٹیشن‘ پلان کا آغاز کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی...
    یہ ہمارا قومی المیہ ہے کہ ہر دور میں حکمران طبقہ نے ملک و قوم کو پس پشت ڈال کر ذاتی،سیاسی،گروہی مفادات کو اہمیت دی،اپنی ذات،پارٹی کو ملک و قوم پر مقدم جانا،ہر کوئی اخبارات میں شہ سرخی بننے اور اپنی ذات کو اجاگر کرنے کی تگ و دو میں مبتلا رہا،بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے اور مرحومہ والدہ بارے مضمون نصاب میں شامل کرایا ہے،یہ کام دراصل مورخین کا ہے کہ وہ کس حکمران کو مسیحا جان کر اس کے کارناموں سے قوم کو آگہی دیں،خود سے ایسی کوشش کو ’’اپنے منہ میاں مٹھو‘‘ بننے کے سوا کچھ نام نہیں دیا جا سکتا،اسی طرز فکر کا نتیجہ ہے کہ...
۱