خیبر پختونخوا حکومت کے 13 جون کو پیش ہونے والے بجٹ کی دستاویزات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
خیبر پختونخوا حکومت کی بجٹ دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں صرف 114 ارب روپے کا اضافہ کیا، سال 25-2024ء میں ترقیاتی بجٹ 414 ارب روپے تھا جو آنے والے بجٹ میں 528 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کا 13 جون کو پیش ہونے والے بجٹ کی میڈیا نے دستاویزات حاصل کرلیں۔ دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں صرف 114 ارب روپے کا اضافہ کیا، سال 25-2024ء میں ترقیاتی بجٹ 414 ارب روپے تھا جو آنے والے بجٹ میں 528 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔ آنے والے بجٹ میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 195 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، لوکل گورنمنٹ کے لیے 45 ارب روپے مختص کرنے کا امکان کیا ہے، ضم اضلاع سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 33 ارب روپے رکھے جائیں گے۔
اینول ایکسلاریڈٹ پروگرام ( اے آئی پی ) کے لیے 50 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، فارن پراجیکٹ اسسٹنس کے لیے 175 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ علاوہ ازیں پی ایس ڈی پی کے لیے 29 ارب روپے اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے کل 528 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ارب روپے مختص ترقیاتی بجٹ والے بجٹ کے لیے
پڑھیں:
علی امین گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں، رانا ثناء اللّٰہ
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹووزیرٍ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے بھی اے پی سی بلانے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی نے حوصلہ افزا جواب نہیں دیا، اکیلے بیٹھ کر حل تلاش کیا جائے گا تو حل نہیں نکلے گا۔
یہ بھی پڑھیے رانا ثناء نے عمران خان کیلئے کسی ریلیف یا ڈیل کے امکان کو مسترد کر دیارانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ن لیگ سمیت جن جماعتوں نے گنڈاپور کی اے پی سی میں شرکت نہیں کی، اس کی وجوہات ہوں گی، آل پارٹیز کانفرنس بلانا اچھا اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اے پی سی بلانے سے پہلے اپنا ہوم ورک پورا کرنا چاہیے تھا، وزیرِ اعظم نے پی ٹی آئی کو کہا کہ آئیں بیٹھیں اور بات کریں، علی امین گنڈاپور نے اے پی سی بلائی ہے تو یہ اچھا اقدام ہے۔