—فائل فوٹو

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے 1200 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا۔

ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق 2750 ترقیاتی اسکیموں کے لیے اور 1076 ارب روپے مقامی سطح سے حاصل ہوں گے، ترقیاتی اسکیموں کے لیے 124 ارب 30 کروڑ روپے غیرملکی فنڈنگ سے آئیں گے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 1353 نئی ترقیاتی اسکیمں شامل کی گئی ہیں جبکہ 1412 جاری ترقیاتی اسکیموں کے لیے 536 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئی ترقیاتی اسکیموں کے لیے457 ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ 32 پرانے ترقیاتی پروگراموں کے لیے207 ارب روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیں

وزیر اعلیٰ لوکل روڈ پروگرام بلاک کے لیے 100 ارب روپے، تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کی سولر پر منتقلی کے لیے ایک ارب روپے، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے 75 کروڑ اور پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے لیے 4 ارب 34 کروڑ 71 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 8 اضلاع میں وزیر اعلیٰ پنجاب اسکولز خوراک پروگرام کے لیے 9 ارب روپے، وزیر اعلیٰ ٹریکٹر پروگرام کے لیے 10 ارب روپے، لاہور میں زراعت ہاؤس کی تعمیر و مرمت کے لیے 75 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پنجاب میں آم کی پیدوار بڑھانے کے لیے 3 سالہ پروگرام لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آم کی پیداواربڑھانے کےلیے سالانہ 75 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

پنجاب کلین ایئر پروگرام کےلیے سالانہ 50 کروڑ روپے، پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام فیز ٹو کےلیے ساڑھے 5 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ہاؤس پنجاب قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے 50 کروڑ روپے رکھنے، وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کارروبار فنانس کے لیے 89 ارب روپے اور پنجاب بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹرز کا دائرہ کار وسیع کرنے کےلیے 75 کروڑ روپے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

سی ایم آسان کاروبار فنانس نارتھ کے لیے 8 ارب، ساؤتھ کے لیے 6 ارب روپے، پنجاب کے سرکاری کالج میں سولر سسٹم کے لیے 3 ارب روپے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن اور ہائیکورٹ بینچز کو سولر سسٹم پر منتقل کے لیے 3 ارب 4 کروڑ روپے رکھنےکی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے 3 کروڑ روپے ابتدائی طور پر رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

گورنر ہاؤس کو سولر پر منتقل کرنے کےلیے 20 کروڑ روپے، سولر بیسڈ ہائیڈرو پمپس پنجاب کےلیے 40 کروڑ روپے جبکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو سولر پر منتقل کرنے کےلیے 33 کروڑ 94 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ترقیاتی اسکیموں کے لیے روپے رکھنے کی تجویز کی تجویز دی گئی ہے کروڑ روپے رکھنے مالی سال کے وزیر اعلی پنجاب کے ارب روپے کے مطابق کے لیے 3

پڑھیں:

کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم

— فائل فوٹو 

سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے لواحقین کے واجبات کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

عدالت کے آئینی بینچ نے کے ڈی اے کے مرحوم افسر کے واجبات کی لواحقین کو عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کے ڈی اے نے واجبات تسلیم کرنے کے باوجود ادائیگی نہیں کی۔

عدالت کے استفسار پر کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ کے ڈی اے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرچکا ہے، ادائیگی میں تاخیر مالی مشکلات کے باعث ہوئی۔

کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ سندھ حکومت سے 5 ارب روپے کی گرانٹ طلب کی گئی ہے۔

اصل ملزمان کو بچانے کیلئے اسسٹنٹ ایکسائز افسر کو نامزد کیا گیا، وکیل

کراچی سندھ ہائی کورٹ نے ایکسائز افسر کے خلاف 4 من سے...

جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق مرحوم افسر کے واجبات ان کی زندگی میں ادا نہیں کیے گئے، درخواست گزار قانونی وارث ہونے کے باعث واجبات کی حق دار ہیں، پینشن اور ریٹائرمنٹ فوائد کسی ادارے کی صوابدید نہیں بلکہ قانونی حق ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ واجبات کی بر وقت ادائیگی ریاستی اداروں کی آئینی ذمے داری ہے، ادارے کی مالی مشکلات ملازمین کو تسلیم شدہ حقوق سے محروم رکھنے کا جواز نہیں بن سکتیں، سرکاری ادارے مالی اور انتظامی امور بہتر انداز میں چلانے کے پابند ہیں، کے ڈی اے درخواست گزار کو واجبات کی مد میں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے ادا کرے اور عمل درآمد رپورٹ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو پیش کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف