وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی ناظم الامور اور قونصل جنرل کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے امریکی ناظم الامور اور قونصل جنرل کا خیر مقدم کیا۔ مریم نواز نے نٹالی بیکر کے بطور ناظم الامور پاکستان میں متحرک اور مثبت کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکا کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی حمایت پر نٹالی بیکر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے سسٹر اسٹیٹ ہونے کے ناطے کیلیفورنیا کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس کے ساتھ ملاقات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے امریکا کا فعال کردار نہایت اہم ہے۔ پاکستان اور امریکا تعلقات مشترکہ اقدار اور اسٹرٹیجک مفادات پر قائم قابل قدر شراکت داری ہے۔ پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں امریکا کیلیے اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر ابھر رہا ہے۔ پنجاب ملک کا سب سے بڑا اور معاشی طور پر فعال صوبہ ہے امریکی سرمایہ کاری اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مضبوط پل کی مانند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور پائیدار ترقی جیسے چیلنجز پر امریکا کو اہم عالمی شراکت دار سمجھتے ہیں۔ امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کو پہلے وویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ناظم الامور انہوں نے
پڑھیں:
گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا خط
خط میں کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ شہروں میں نظام زندگی شدید متاثر ہوا اور شہروں کو آپس میں ملانے والے پل ٹوٹ گئے ہیں۔ انہوں نے خط میں مزید کہا کہ سیلاب کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں، غریب لوگوں کے گھر، مویشی اور سامان بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خط لکھ دیا۔ گورنر پنجاب نے خط میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ضلع چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور سیلاب سے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے مریم نواز کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ شہروں میں نظام زندگی شدید متاثر ہوا اور شہروں کو آپس میں ملانے والے پل ٹوٹ گئے ہیں۔ انہوں نے خط میں مزید کہا کہ سیلاب کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں، غریب لوگوں کے گھر، مویشی اور سامان بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔