خیبر پختونخوا حکومت کو آئندہ ترقیاتی بجٹ میں 114 ارب روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
خیبر پختونخوا حکومت کو آئندہ ترقیاتی بجٹ میں 114 ارب روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ذرائع محکمۂ خزانہ کے مطابق آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 528 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، مالی سال 25-2024 کے اے ڈی پی کے لیے 414 ارب روپے رکھے گئے تھے۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ریلیف کے نام پر تنخواہ دار طبقے کے ساتھ مذاق کیا گیا۔
بندوبستی اضلاع کےلیے 195 ارب روپے اور لوکل گورنمنٹ کےلیے 45 ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ذرائع محکمۂ خزانہ کے مطابق ضم اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 33 ارب روپے اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے 29 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کرنے کی تجویز ارب روپے کے لیے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔