وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے لیے 35.97 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے خصوصی فنڈز جاری کیے جارہے ہیں۔
وفاقی حکومت کی فنڈنگ سے آئی پی پروگرام کے تحت سابق فاٹا کی ترقی کے لیے 1.
ضم اضلاع میں 7 ارب سے پولیس تھانے، چوکیوں اور لیویز کی اپ گریڈیشن، فاٹا یونیورسٹی کے لیے 2.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور جاری ترقیاتی اسکیموں کی بقایا ادائیگی کے لیے 13.145 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہیں، اعلیٰ سطح کی کمیٹی فنڈز کی نگرانی کرے گی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اس کی سربراہی کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی حکومت کے لیے
پڑھیں:
حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے صوبوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے، پاسکو کے گندم ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ صوبوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی،10 لاکھ ٹن گندم درآمد کر کے ملکی ضروریات پوری اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھا جائے گا۔