نئے ٹیکس لگائے بغیر صوبائی آمدن میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں میں ورلڈ بینک کا اہم کردار رہا ہے اور نئے ٹیکس لگائے بغیر آمدن میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسن نے اسلام آباد میں ملاقات کی، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق باہمی دلچسپی کے امور، خیبر پختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں اور عالمی بینک کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر مواصلات، توانائی، صحت، تعلیم، سیاحت، آب پاشی اور دیگر شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں تعاون فراہم کرنے پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں میں ورلڈ بینک کا اہم کردار رہا ہے اور حکومت خیبرپختونخوا عالمی بینک کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت پسماندہ اضلاع کی اپ لفٹنگ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پسماندہ اضلاع میں روڈز انفرا اسٹرکچر، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کا بھرپور پوٹینشل موجود ہے، سیاحت کو فروغ دے کر روزگار کے نئےمواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر سیکٹر میں ریفارمز، مؤثر مانیٹرنگ اور ڈیجیٹائز یشن پر کام کر رہی ہے، نئے ٹیکس لگائے بغیر صوبائی آمدن میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، یہ پیسہ عوام پر ہی خرچ کر رہے ہیں۔
دیگر اصلاحاتی اور ترقیاتی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ورکس ڈپارٹمنٹس میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد اور مؤثر مانیٹرنگ کے لیے ای پیڈ سسٹم متعارف کرا دیا ہے جبکہ زراعت کے شعبے کے فروغ اور واٹر منیجمنٹ کے لیے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ صوبائی حکومت اپنی پاور ٹرانسمشن لائن بچھا رہی ہے جس کے ذریعے مقامی بجلی صنعتوں کو رعائتی نرخوں پر دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کی ترقی سے ہی بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہے، ہم ان منصوبوں پر خاطر خواہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں جن میں قرضہ واپس کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
اس موقع پر ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسن نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عالمی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں پر عمل درآمد کی پیش رفت متاثر کن ہے، خیبرپختونخوا حکومت کا اپنی آمدن میں اضافہ ایک بڑی کامیابی ہے۔
ناجی بن حسن کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترقیاتی منصوبوں عالمی بینک کے کہنا تھا کہ وزیر اعلی نے کہا کہ علی امین بینک کا
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔