پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی قیادت اور خیبرپختونخوا حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ جس قیادت کو اپنے ہی کارکن گالیاں دے رہے ہوں، اس کے پیچھے کون نکلے گا؟ یہ لمحہ فکریہ ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ کے معاملے کو متنازعہ بنایا گیا بجٹ کو بانی پی ٹی آئی کی رضامندی سے مشروط کرنا خودساختہ فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل کمیٹی میں باہم رضامندی سے بجٹ کی منظوری ہوئی اور اس کا ڈرافٹ سلمان اکرم راجہ نے تیار کیا تھا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی کھلے عام ٹرولنگ ہو رہی ہے، جو انتظامی کمزوری کا ثبوت ہے۔ پنجاب اور سندھ میں بجٹ آرام سے پاس ہوا، تو یہاں ایسا کیوں نہ ہو سکا؟

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا نے پی ٹی آئی کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز کے چینل بندش کے حوالے سے پہلے بھی کہا تھا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز دیے گئے، لیکن ان کا اپنا حلقہ تاحال ترقیاتی کاموں سے محروم ہے۔ اگر اسی طرح کا رویہ جاری رہا تو میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مرکزی حکومت سے مدد کی اپیل کروں گا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کی منظوری دے دی

پشاور:

خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللّٰہ کو 9 مئی کیس کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کردیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کیس واپس لینے کے لیے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کا خط جمع کرا دیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات میں کارکن، راہگیر اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ اس کیس میں ملزمان میں ظاہر شاہ طورو، ایم این اے مجاہد خان اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنونی بیانات کا نوٹس لیں، جارحیت کا فیصلہ کن جواب، بھارت بھی مٹے گا: عسکری قیادت
  • ‘اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: خواجہ آصف
  • ‘اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: خواجہ آصف
  • خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کی منظوری دے دی
  • ہم فلسطین کے حوالے سے قائداعظم کے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایم ڈبلیو ایم 
  • پنجاب کو سیلاب میں ڈبونے والی مریم نواز کیساتھ عوام نہیں کھڑے: ندیم افضل چن
  • عمران خان نے ہمیشہ علیمہ خانم کی بات نہ ماننے کی ہدایت کی، شیر افضل مروت کا دعویٰ
  • عوامی مطالبات کو پُرامن طریقے سے مانا جا سکتا ہے: رانا احسان افضل
  • ایلون مسک کا منفرد اعزاز؛ 500 ارب ڈالر کی ارننگ سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم
  • اسلام آباد پولیس کی پریس کلب میں گھس کر توڑ پھوڑ! صحافیوں پر تشدد، کیمرے توڑ دیئے