علی امین گنڈاپور نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت پسماندہ اضلاع کی اپ لفٹنگ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پسماندہ اضلاع میں روڈز انفرا اسٹرکچر، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں میں ورلڈ بینک کا اہم کردار رہا ہے اور نئے ٹیکس لگائے بغیر آمدن میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسن نے اسلام آباد میں ملاقات کی، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق باہمی دلچسپی کے امور، خیبر پختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں اور عالمی بینک کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر مواصلات، توانائی، صحت، تعلیم، سیاحت، آب پاشی اور دیگر شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں تعاون فراہم کرنے پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں میں ورلڈ بینک کا اہم کردار رہا ہے اور حکومت خیبرپختونخوا عالمی بینک کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت پسماندہ اضلاع کی اپ لفٹنگ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پسماندہ اضلاع میں روڈز انفرا اسٹرکچر، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کا بھرپور پوٹینشل موجود ہے، سیاحت کو فروغ دے کر روزگار کے نئےمواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر سیکٹر میں ریفارمز، مؤثر مانیٹرنگ اور ڈیجیٹائز یشن پر کام کر رہی ہے، نئے ٹیکس لگائے  بغیر صوبائی آمدن میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، یہ پیسہ عوام پر ہی خرچ کر رہے ہیں۔ دیگر اصلاحاتی اور ترقیاتی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ورکس ڈپارٹمنٹس میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد اور مؤثر مانیٹرنگ کے لیے ای پیڈ سسٹم متعارف کرا دیا ہے جبکہ زراعت کے شعبے کے فروغ اور واٹر منیجمنٹ کے لیے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ صوبائی حکومت اپنی پاور ٹرانسمشن لائن بچھا رہی ہے جس کے ذریعے مقامی بجلی صنعتوں کو رعائتی نرخوں پر دی جائے گی۔ 

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کی ترقی سے ہی بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہے، ہم ان منصوبوں پر خاطر خواہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں جن میں قرضہ واپس کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسن نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عالمی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں پر عمل درآمد کی پیش رفت متاثر کن ہے، خیبر پختونخوا حکومت کا اپنی آمدن میں اضافہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ ناجی بن حسن کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ترقیاتی منصوبوں گنڈاپور نے کہا پسماندہ اضلاع خیبر پختونخوا عالمی بینک کے کہنا تھا کہ نے کہا کہ علی امین بینک کا رہی ہے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن