خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کا خواب پورا نہیں ہوگا، بیرسٹرسیف
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور( آن لائن ) مشیر اطلاعات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، خیبر پختونخوا میں فارم 45 کی بنیاد پر قائم ایک حقیقی عوامی نمائندہ حکومت موجود ہے، یہ فارم 47 کی طرح کوئی جعلی حکومت نہیں ہے جسے کوئی آسانی سے گرا سکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں تمام پی ایز متحد ہے اور وزیراعلیٰ پر پورا
اعتماد ہے خیبر پختون خوا کا ہر ایم پی اے عمران خان کا سپاہی ہے اور علی امین کو عمران خان کا پورا اعتماد حاصل ہے ،خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف کے سوا باقی تمام پارٹیاں ختم شد ہیں۔ سازشیں کرنے والے خوش فہمی میں مبتلا ہیں اپوزیشن کو مالِ غنیمت کے طور پر کچھ نشستیں ملنے کے باوجود ان کی خواہشیں ادھوری رہیں گی۔
بیرسٹر سیف
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا
پڑھیں:
کیا عمران خان سے ملنے کے لیے جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں؟ علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر میں جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں تو کیا یہ مجھے عمران خان سے ملنے دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں، ہمارے جو لوگ شہید ہو رہے ہیں ان پر پالیسی بنانا ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے افغانستان سے بات کی تو یہ کہتے ہیں یہ تمہارا کام نہیں، اگر ہمارا کام نہیں تو تم کرلو، اتنے آپریشنز کرکے تم نے کیا کرلیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں ہورہی، انتظامیہ کی جانب سے انہیں ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا جاتا۔
اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو مجھ سے ملنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کرنی چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آپریشنز بانی پی ٹی آئی پالیسی جیل کی دیوار عدالت درخواست عمران خان وی نیوز