سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، گورنر خیبر پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پولیس نہتی جنگ لڑی رہی ہے اور صوبہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بول بالا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے سانحہ دریائے سوات کو صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، جب سیاح پھنسے ہوئے تھے تو انتظامیہ کہاں تھی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں اتحادی سیاسی جماعتوں کے اراکین سے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق بریفنگ دی اور مخصوص نشستوں کے بعد ایوان میں پارٹی صورت حال اور اس سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو اور فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا اور بالخصوص جنوبی اضلاع میں امن و امان کی ابتر صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی اور گورنر نے دریائے سوات میں پیش آنے والے سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کی نااہلی پر بریفنگ دی۔ فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پولیس نہتی جنگ لڑی رہی ہے اور صوبہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بول بالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا سارا پیسا جمع کیا جا رہا ہے، وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں تو پھر وہ کیوں منفی بیانات رہے ہیں، اگر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو میرے نام سے کوئی مسئلہ ہے تو اس میں میرا کیا قصور ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو مخالف کی بالکل ضرورت نہیں، بانی تحریک انصاف کو یہ خود اندر رکھنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحہ سوات میں سیاح نااہلی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، وزیراعلیٰ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، سیاح پانی میں جب پھنسے ہوئے تھے تو ریسکیو انتظامیہ کہاں تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کے خلاف
پڑھیں:
گورنرخیبرپختنخوا فیصل کریم کنڈی کی ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں دھماکے کی مذمت
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں دھماکے کی مذمت کی ہے ۔بدھ کو یہاں جاری کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سمیت دیگر افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔(جاری ہے)
گورنرنے شہدا کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دھماکہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہدا کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیگناہ افراد کا ناحق خون بہانے والے دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ۔