روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، میزائل بھی فائر کیے
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روس نے یوکرین پر اب تک کے سب سے بڑے ڈرون حملے میں 539 ڈرونز اور میزائل مارے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر 3 برسوں میں سب سے شدید فضائی حملہ کیا ہے۔
اس حملے میں روس نے ایک ساتھ اب تک کے سب سے زیادہ ڈرونز استعمال کیے جبکہ کروز اور بیلسٹک میزائل بھی داغے۔
روس کے اس فضائی حملے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ حملہ 13 گھنٹے مسلسل جاری رہا۔
اس حملے میں یوکرین کے دارالحکومت میں ایک شہری ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ 5 ایمبولینسوں سمیت دو ریلوے اسٹیشن اور متعدد رہائشی عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔
جس کے باعث ہزاروں لوگ پوری رات پناہ گاہوں، میٹرو اسٹیشنز اور زیر زمین پارکنگز میں گزارنے پر مجبور ہوئے۔
تاحال یوکرین کے دارالحکومت کیف کی فضاؤں میں دھوئیں اور بارود کی بُو رچی ہوئی ہے۔ یہ کیف میں سب سے ہولناک راتوں میں سے ایک تھی۔
صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی حملے کو اب تک کے سب سے بڑے فضائی حملوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہروں میں فضائی حملے اسی وقت شروع ہوئے جب ٹرمپ اور پوٹن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب سے تقریباً ایک گھنٹہ بات کی جس کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ میں بہت مایوس ہوا۔ روس جنگ روکنے کے لیے تیار نظر نہیں آتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
سعدیہ زاہدی— تصویر بشکریہ سوشل میڈیالاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم آئی اے ٹی اے (IATA)، (انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن) کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر ہو گئیں۔
سعدیہ زاہدی یکم نومبر سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گی۔
سعدیہ زاہدی اس وقت ورلڈ اکنامک فورم (WEF) میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی فضائی صنعت میں جدت، مضبوطی اور پائیدار ترقی کے لیے کام کروں گی۔
سعدیہ زاہدی سوئس اور پاکستانی شہریت رکھتی ہیں۔