اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جولائی 2025ء) یوکرین میں تین سالوں سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران ماسکو کی طرف سے یوکرینی دارالحکومت پر گزشتہ شب کیے گئے شدید اور وسیع ترین فضائی حملوں میں 23 افراد زخمی ہوئے جبکہ کییف میں متعدد اضلاع کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

روسی فضائیہ کے مطابق راتوں رات کییف پر 550 ڈرون اور میزائل داغے گئے۔

ان حملوں میں گیارہ میزائلوں کے علاوہ بڑی تعداد میں ایرانی ساختہ شاہد ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

کییف میں خبر رساں ایجنسی ایسو سی ایٹڈ پریس کے صحافیوں نے بتایا کہ انہوں نے رات بھر ڈرون اور میزائلوں کے دھماکوں کی آوازیں سنیں اور یوکرینی فورسز کی طرف سے مزاحمت کی کوششوں کے دوران مشین گن سے بھی فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

کییف کے میئر وٹالی کلچکو نے کہا کہ روسی حملوں کا مرکزی ہدف کییف شہر تھا، جہاں 23 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 14 کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

ادھر یوکرینی فضائی دفاع نے دو کروز میزائلوں سمیت 270 روسی ہتھیاروں فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا، تباہ کیے گئے ڈرونز کا ملبہ کم از کم 33 مقامات پر گرا۔

روسی حملے ایک اہم وقت پر کیے گئے

روس کی طرف سے یوکرین پر یہ حملے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مابین ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے چند گھنٹے بعد ہوئے۔

اس دوران امریکی صدر نے اپنی انتظامیہ کی طرف سے یوکرین کو چند ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کے فیصلے پر پہلی بار عوامی سطح پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ امریکی انتظامیہ کے اس فیصلے سے یوکرین کے جنگی سازو سامان کی صلاحیت متاثر ہو گی۔

خاص طور سے فضا سے فضا میں مار کرنے والے AIM-7 اسپیرو میزائل اور کم فاصلے تک مار کرنے والے اسٹنگر میزائلوں کی کمی پیدا ہو سکتی ہے۔

یوکرین کو ان کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ان کی مدد سے وہ روس کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں اور ڈرونز کو گرا اور ان کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

روس کی طرف سے یوکرین پر کیے گئے ایک اور بڑے فضائی حملے کے محض ایک ہفتے سے بھی کم عرصے کے اندر جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو یہ دوسرا روسی بڑا فضائی حملہ تھا۔ یوکرین کی فضائیہ کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق روس نے گزشتہ رات کے حملوں میں 537 ڈرونز اور 60 میزائلوں کا استعمال کیا ہے۔

اُدھر یوکرین کی ایمرجنسی سروس نے دارالحکومت کییف کے 10 اضلاع میں سے کم از کم پانچ کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔

ادارت: شکور رحیم

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی طرف سے یوکرین کے دوران کیے گئے

پڑھیں:

ماسکو :ایس سی او اجلاس ، اسحٰق ڈار کی روسی صدر سے ملاقات

 

ماسکو (ویب ڈیسکی) شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، جس میں دیگر ممالک سربراہان بھی موجود تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات روسی صدر نے علاقائی اقتصادی تنظیم کو مزید فروغ دینے اور ایس سی او پلیٹ فارم کے تحت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ایس سی او علاقائی رابطہ کاری، استحکام اور باہمی مفادات کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی، بھارتی شہر دہلی دنیا میں سرفہرست
  • ماسکو :ایس سی او اجلاس ، اسحٰق ڈار کی روسی صدر سے ملاقات
  • جاپان میں بھالوؤں کو آبادی سے دور رکھنے کیلئے ’بھونکنے والے ڈرونز‘ تعینات
  • یوکرین فرانس سے 100 رافیل طیارے خریدے گا، اہم دفاعی معاہدہ طے پا گیا
  • یوکرین کا فرانس سے 100 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا
  • یوکرین: خارکیف پر روسی حملوں میں ہلاکتیں
  • روسی بحری جہاز 5 روزہ خیرسگالی دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گیا
  • اسلام آباد کچہری خود کش دھماکا؛ حملہ آور کے گرفتار ساتھیوں سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات
  • دنیا بھر میں یوکرین کی مدد کا جذبہ خاصا ٹھنڈا پڑ گیا، پولینڈ کے وزیراعظم کا اعتراف
  • جوڈیشل کمپلیکس سے قبل خودکش بمبار کہاں حملہ کرنا چاہتا تھا؟ گرفتار ملزمان کے دوران تفتیش اہم انکشافات