اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے مالی سال 2024-25کے دوران بجلی کے بلوں کے ذریعے بے زبان صارفین سے وِد ہولڈنگ ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں 490 ارب روپے جمع کیے، جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ وصولی 600 ارب روپے تھی، یعنی 110 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔ اس کمی کی ممکنہ وجوہات میں گھریلو صارفین کا سولر سسٹمز کی طرف جھکاؤ اور صنعتی شعبے کی کمزور کارکردگی شامل ہے۔ایف بی آر کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق تنخواہ دار طبقے نے مالی سال 2024-25 میں 552 ارب روپے ٹیکس ادا کیا، جو پچھلے سال کی 367 ارب روپے کی ادائیگی سے 185 ارب روپے زیادہ ہے۔اقتصادی جائزہ کے مطابق جولائی تا مارچ 2025 کے دوران ملک میں بجلی کی مجموعی کھپت 3.

6 فیصد کم ہو کر 80,111 گیگا واٹ آور رہی، جبکہ پچھلے سال اسی عرصے میں یہ 83,109 گیگا واٹ آور تھی۔ بجلی کی کم کھپت کی وجوہات میں توانائی بچت اقدامات، مہنگی بجلی، آف گرِڈ سولر حل، اور صنعتی سرگرمیوں میں کمی شامل ہے۔گھریلو شعبے کا بجلی میں حصہ بڑھ کر 49.6 فیصد (39,728 GWh) ہو گیا، جو پچھلے سال 47.3 فیصد (39,286 GWh) تھا، جبکہ صنعتی شعبے کی کھپت 28,830 GWh سے کم ہو کر 21,082 GWh ہو گئی۔ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے ایف بی آر نے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر 235 ارب روپے ٹیکس حاصل کیا، جن میں 236C سے 118 ارب اور 236K سے 117 ارب روپے شامل ہیں۔

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ارب روپے

پڑھیں:

’200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں‘؛ نعمان اعجاز بجلی کے بڑھتے نرخوں پر برہم

معروف اداکار نعمان اعجاز نے حالیہ مہنگی بجلی اور یونٹس کے کھیل پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔

پاکستان میں بجلی کے نرخوں میں آئے دن ہونے والا اضافہ جہاں عام شہریوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے، وہیں اب اس پر شوبز شخصیات بھی آواز اٹھانے لگی ہیں۔

ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی نرخوں نے عوام کی مشکلات دوگنی کر دی ہیں۔ گھروں میں میٹر کی سوئیاں تیزی سے دوڑتی ہیں تو عوام کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہو جاتی ہے، اور ہر بل کے ساتھ یہ سوال ذہن میں گونجتا ہے کہ آخر کب تک یہ سلسلہ چلے گا۔

اسی ماحول میں نیپرا نے حال ہی میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں نئی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ نئے فیصلے کے مطابق ایک سے 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے فی یونٹ قیمت 10 روپے 54 پیسے رکھی گئی ہے، جبکہ 101 سے 200 یونٹس پر یہ قیمت 13 روپے فی یونٹ ہوگی۔ اگر یونٹس کی حد 200 سے بڑھ جائے تو نان پروٹیکٹڈ صارفین کو فی یونٹ 22 روپے 44 پیسے جبکہ 201 سے زائد یونٹس پر 28 روپے 91 پیسے سے 47 روپے 69 پیسے تک فی یونٹ نرخ ادا کرنا ہوں گے۔

یہ اعداد و شمار کاغذ پر تو سیدھے دکھائی دیتے ہیں، لیکن عام آدمی کے لیے ان نرخوں کے ساتھ زندگی گزارنا آسان نہیں۔ نعمان اعجاز نے اس صورتحال پر سوشل میڈیا پر لکھا کہ گرمی میں ایک عام آدمی کبھی میٹر کی طرف دیکھتا ہے، کبھی سورج کی طرف اور کبھی اپنے بچوں کی طرف، لیکن کہیں سے بھی کوئی آسانی نظر نہیں آتی۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے مزید لکھا کہ خدارا اس 200 یونٹس کے جال کو ختم کریں اور عوام پر رحم کریں۔ ان کے مطابق یہ بدمعاشی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے اور عام لوگ بجلی کے بلوں کے بوجھ تلے دب کر رہ گئے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Rania (@rania_official05)

نیپرا کے مطابق ان نرخوں کا اطلاق حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، تاہم عوام اور صارفین پہلے ہی مہنگی بجلی اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ نعمان اعجاز کی یہ پوسٹ کئی صارفین کی آواز بن گئی ہے، جو اپنے گھروں میں بھاری بلوں کا سامنا کرتے ہوئے اس شدید گرمی میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لڑ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں‘؛ نعمان اعجاز بجلی کے بڑھتے نرخوں پر برہم
  • جیکب آباد: سیپکو کی بل دینے والے صارفین پر زیادتیاں عروج پر
  • حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
  • امریکی صدر ٹرمپ کا ’بگ بیوٹی فل بل‘ کیا ہے؟ 55 فیصد امریکی کیوں مخالف ہیں؟
  • 3800 روپے بجلی بل ادا نہیں کیا ، شہری نے ہمسائے سے بجلی تو جیل میں ڈال دیا گیا ، پھر اس نے خودکشی کر لی ، عدنان حیدر کا افسوسناک انکشاف
  • ایران نے اسرائیل کیخلاف اپنی میزائل صلاحیتوں کا صرف 25 فیصد استعمال کیا، جنرل فضلی
  • تنخواہ دار طبقے سے 188 ارب روپے زیادہ انکم ٹیکس وصول
  • بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کی چارجز میں ہوشربا اضافہ، حکومت نے وصولی شروع کر دی
  • حکومت نے کتے بلیوں کی خوراک،امپورٹڈ میک اپ، امپورٹڈ پھل، امپورٹڈ کافی سمیت بیشتر امپورٹڈ اشیاء پر ٹیکس کم کر دیا