اسلام آباد ہائیکورٹ، موسم گرما کی چھٹیوں کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا موسم گرما کی چھٹیوں کے پہلے ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔
عدالت عالیہ اسلام آباد کے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق یکم سے 4 جولائی تک اسلام آباد ہائیکورٹ کے 9 سنگل اور 2 ڈویژن بنچز دستیاب ہوں گے۔
روسٹر کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار رواں ہفتے چھٹی پر ہوں گے اور پہلا ڈویژن بینچ جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس انعام امین پر مشتمل ہوگا۔
عدالت عالیہ اسلام آباد میں دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہوگا۔
ہائی کورٹ اسلام آباد رجسٹرار آفس نے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈیوٹی روسٹر اسلام ا باد
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ دیدیا
لاہور (خبر نگار) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت کو بھجوا دیا۔ وہ اپنے چیمبر آئے اور چیمبر خالی کر کے بغیر پروٹوکول واپس روانہ ہو گئے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے 22 مارچ 2014ء کو ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا، انہوں نے 2028ء میں ریٹائر ہونا تھا۔ جسٹس شمس محمود مرزا سپریم کورٹ کے سابق جسٹس ضیاء محمود مرزا کے صاحبزادے ہیں۔ جسٹس شمس محمود مرزا کا 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد تبادلے کا امکان تھا، وہ لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے بھی ممبر تھے۔