پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ایف آئی اے لاہور نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے صنم جاوید کی پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ایف آئی اے لاہور نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صنم جاوید کی ضمانت
پڑھیں:
کراچی: کرنٹ لگنے سے پیپلز پارٹی رہنما جاوید ناگوری کے بھائی انتقال کر گئے
دائیں جانب پیپلزپارٹی کے رہنما جاوید ناگوری، بائیں طرف ان کے بھائی عبداللّٰہ ناگوری —فائل فوٹوزکراچی میں کرنٹ لگنے سے پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید ناگوری کے بھائی انتقال کر گئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی عارف عزیز کے مطابق عبداللّٰہ ناگوری اتوار کی دوپہر اپنی اوطاق میں بجلی کا کوئی کام کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں کرنٹ لگ گیا جس سے وہ موقع پر ہی چل بسے۔
انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال بھی لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کر دی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔
ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایا ہے کہ عبداللّٰہ ناگوری پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید ناگوری کے بھائی تھے۔
واقعے کے بعد پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے جاوید ناگوری سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔