تاریخ میں پہلی بار انڈیکس ایک لاکھ 25ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
چین کی جانب سے پاکستان کے لیے 3ارب 40کروڑ کا قرض رول اوور کیے جانے سے مالی سال اختتام تک آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14ارب ڈالر تک پہنچنے، امریکا کے ساتھ متوقع تجارتی معاہدوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی تیزی کا رحجان برقرار رہا۔
رپورٹ کے مطابق اس رجحان کے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 1لاکھ ہزار 25ہزار پوائنٹس کی سطح بھی رقم ہوگئی۔
خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان، گردشی قرضوں میں کمی کے لیے حکومتی اقدامات، آنے والے دنوں میں ریزلٹ سیزن میں لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کی توقعات مارکیٹ پر اثرانداز رہے جس سے کاروبار کے تمام دورانیئے میں مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن رہا۔
اور ایک موقع پر 1370پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔
نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1248.
کے ایس ای 30 انڈیکس 238.06پوائنٹس کے اضافے سے 38153.79پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 904.89پوائنٹس کے اضافے سے 78584.71پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 13.72پوائنٹس کے اضافے سے 184886.50پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری حجم گذشتہ جمعہ کی نسبت 48فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 1ارب 14کروڑ 45لاکھ 53ہزار 310 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 481 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا۔
ان میں 297 کے بھاو میں اضافہ 152 کے داموں میں کمی اور 32 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بھاو 1469.73روپے بڑھکر 16167.03 روپے اور یونی لیور پاکستان فوڈز کے بھاو 113.33روپے بڑھکر 23613.33روپے ہوگئے جبکہ رفحان میظ کے بھاو 45.66روپے گھٹ کر 9553.67روپے اور سفائر فائبرز کے بھاو 37.96روپے گھٹ کر 1069.36روپے ہوگئے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے اضافے سے کے بھاو
پڑھیں:
پاکستان کی پہلی مارکیٹ جہاں نقد رقم کی بجائے ڈیجیٹل کرنسی چلے گی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس اور ڈیجیٹل شہر بنانے کے منصوبے کے تحت ایچ-9 ہفتہ وار مارکیٹ کو باقاعدہ طور پر پاکستان کی پہلی مکمل کیش لیس مارکیٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایچ-9 میں اس جدید ترین نظام کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں ممبر فنانس، چیف آفیسر ایم سی آئی، سی ای او زندگی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندگان، سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت تاجروں اور خریداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان ریلوے میں کیش لیس نظام کا آغاز، مسافروں کے لیے ادائیگی کا جدید طریقہ متعارف
چیئرمین سی ڈی اے نے مارکیٹ کے مختلف اسٹالز پر جا کر ڈیجیٹل پیمنٹ کے ذریعے خریداری کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر حکام نے بتایا کہ کیش لیس لین دین کرنے والے صارفین کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹس بھی رکھے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ڈیجیٹل نظام کو اپنائیں۔
سی ڈی اے کے مطابق کیش لیس سسٹم کو جلد ہی تمام کمرشل سینٹرز، شاپنگ مالز، اسپتالوں، ہوٹلوں، ریستورانوں اور اسلام آباد ایئرپورٹ تک توسیع دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے کیش لیس اکانومی کے مراحل کو آسان بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
چیئرمین رندھاوا نے ایم سی آئی، کمرشل بینکس اور اسلام آباد انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق یہ اقدام شہریوں کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا مکمل ڈیجیٹل اور کیش لیس شہر بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد ایچ نائن بازار کیش لیس مارکیٹ