یکم جولائی سے پیٹرول بم گرنے کا خدشہ، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: یکم جولائی سے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور معاشی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کاکہنا ہےکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے کیا جائے گا اور اس حوالے سے اوگرا نے قیمتوں میں ممکنہ رد و بدل کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو ارسال کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، سمری موصول ہونے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان آج رات متوقع ہے۔
ذرائع کاکہنا تھا کہ حتمی منظوری وزیراعظم کی مشاورت سے وزیر خزانہ دیں گے، جس کے بعد قیمتوں کے نفاذ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب شہریوں نے اس ممکنہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہارکہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے حالات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ عوام کی قوتِ خرید کو مزید کمزور کر دے گا اور ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر روزمرہ ضروریات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وقفے وقفے سے اضافہ ہوتا رہا ہے، جس نے عام شہری کو شدید مالی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے، یکم جولائی کی قیمتیں اب اس بات کا تعین کریں گی کہ مہنگائی کی نئی لہر کتنی شدید ہوگی۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں کمی اس ممکنہ مہنگائی کی بنیادی وجوہات ہیں، روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ اور درآمدی اخراجات میں اضافے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتوں میں
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی