آٹے کی قیمت میں کمی، دالیں بھی سستی ہو گئیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہفتہ وار مہنگائی میں کمی دیکھنے میں آئی، چینی چاول سمیت 14 اشیاء مہنگی، 12 سستی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے،گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،اعدادو شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران بجلی 6.88 فیصد، گڑ ایک فیصد، چینی0.88 فیصد، ایل پی جی 1.24 فیصد، ٹماٹر 0.99 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 0.69 فیصد مہنگا ہوا۔
خشک پاؤڈر دودھ کی قیمت 0.03 فیصد، تازہ کھلا دودھ کی قیمت 0.38 فیصد، دہی کی قیمت 0.36 فیصد، جلانے والی لکڑی کی قیمت 0.11 فیصد اور لہسن کی قیمت میں 5.15فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ ہفتے آلو 1.27 فیصد، پیاز 1.46 فیصد، انڈے 12.27 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 10.75 فیصد، دال ماش 0.49 فیصد، دال مونگ 0.39، کیلے 2.75 فیصد اور آٹا 1.01 فیصد سستا ہوا ہے۔
بھارت:کرکٹ میچ کے دوران بیٹر ہارٹ اٹیک سے چل بسا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مسلسل 4 روز اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان
چار روزہ مسلسل تیزی کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کی کمی سے 3ہزار 865ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2500روپے کی کمی سے 4لاکھ 7ہزار 778روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2144روپے گھٹ کر 3لاکھ 49ہزار 603روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔