غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کی ماری عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا، اس حوالے سے اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گی جس کے بعد وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
چوہدری نثار، سردار مہتاب، شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ ن کے رابطے؟ خواجہ آصف نے واضح طور پر بتادیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: قیمتوں میں
پڑھیں:
قصور، مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ سے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے، مزاحمت پر نوجوان زخمی
قصور:گگڑ چوک میں مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ پر واردات کرتے ہوئے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
واردات کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان ملازم کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز کو پیش آیا جب چھ مسلح ڈاکو پٹرول پمپ پر پہنچے عملے کو یرغمال بنا کر کیش باکس سے 17 لاکھ روپے نقدی جمع کی اور فرار ہو گئے۔
ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر پمپ ملازم 26 سالہ ساجد کے سر پر فائر کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی کو فوری طور پر بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس تھانہ تھہ شیخم نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔