بجلی صارفین کیلئے بری خبر، بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
بجلی کے صارفین کے لیے ایک اور ممکنہ جھٹکا، ماہِ مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی ہے جس پر نیپرا اتھارٹی آج سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کے مطابق مئی 2025 کے دوران 12 ارب 75 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی، جس کی لاگت 7 روپے 49 پیسے فی یونٹ رہی۔ مئی کے لیے ریفرنس لاگت 7 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی، اس طرح 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔
سی پی پی اے رپورٹ کے مطابق مئی میں بجلی کی پیداوار مختلف ذرائع سے کی گئی۔ پانی سے 37.
نیپرا کی جانب سے منظوری کی صورت میں یہ اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا اور اس کا اطلاق صارفین کے آئندہ بجلی بلوں میں کیا جائے گا۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیسے فی یونٹ کی گئی
پڑھیں:
آپ کا کام صرف ٹیبل کے نیچے سے پیسے کمانا ہے؟ایس بی سی اے حکومت کا سب سے بدنام ادارہ ، افسران کیلئے جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی،سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں گارڈن ویسٹ رمضان آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہاکہ آپ کا کام صرف ٹیبل کے نیچے سے پیسے کمانا ہے؟ایس بی سی اے حکومت کا سب سے بدنام ادارہ ہے،ایس بی سی اے افسران کیلئے جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گارڈن ویسٹ رمضان آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،کے ایم سی اور ایس بی سی اے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ 2000میں عمارت بنی ، ابتک آپ نے کیا کارروائی کی؟ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے کہاکہ معاملہ ابھی نوٹس میں آیا، عدالتی حکم پر کارروائی ہوگی، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ اپنا کام نہیں کریں گے، عدالتی حکم کی ضرورت کیوں ہے؟
لالی وڈ انڈسٹری کی فلمی اداکارہ ،ماڈل، ٹی وی سٹار ثوبیہ مہر نے شارجہ میں لیڈیز صالون کھول لیا
جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہاکہ آپ کا کام صرف ٹیبل کے نیچے سے پیسے کمانا ہے؟ایس بی سی اے حکومت کا سب سے بدنام ادارہ ہے، ایس بی سی اے افسران کیلئے جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی، غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کریں،عدالت نے ایس بی سی اے سے 16ستمبر تک رپورٹ طلب کرلی۔
مزید :