غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کی ماری عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا، اس حوالے سے اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گی جس کے بعد وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ نے نیویارک کے پہلے مسلمان میئر زہران ممدانی کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی ٹرمپ نے نیویارک کے پہلے مسلمان میئر زہران ممدانی کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی زہران ممدانی جیسے رہنما امریکی معاشرے میں اتحاد کی علامت ہیں:محمد عارف ٹرمپ کا دباؤ کام کرگیا، نیتن یاہو کیخلاف کرپشن ٹرائل مؤخر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے دوست پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں،، ترک صدر اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے 285 اشیا پر دوبارہ ڈیوٹیز عائد کرنیکی منظوری دیدی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قیمتوں میں

پڑھیں:

عوام کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عوام کو مہنگائی کے دباؤ سے کچھ ریلیف دیتے ہوئے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمت 7 روپے 43 پیسے فی کلو کم کر دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 233 روپے 10 پیسے فی کلو ہوگی۔

اسی طرح 11.8 کلوگرام وزن کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 751 روپے ہوگئی ہے۔

اوگرا نے واضح کیا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر میں گیس صارفین کو یہ قیمتیں لاگو ہوں گی۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں مہنگائی کا گراف بلند ہے اور عوام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اوگرا ایل پی جی عوام کے لیے خوشخبری قیمتوں میں کمی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • یکم جولائی سے پیٹرول بم گرنے کا خدشہ، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
  • عوام کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی
  • پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبر
  • پٹرول 11روپے،ڈیزل15 روپے فی لیٹرمہنگا؟مہنگائی کے ستائے عوام کےلیے بری خبرآگئی
  • حکومت کا پیٹرول بم گرانے کا فیصلہ، فی لیٹر قیمت میں کتنے بڑے اضافے کا خدشہ؟
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے اضافے کا امکان: نجی ٹی وی 
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
  • گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری
  • گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری