اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی کردی ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 ء سے ہوگااوگرا کے اعلامیے کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 200 تا 4200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلیے گیس کے نرخ 200 سے 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔ اسی طرح نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلیے گیس کے نرخ 500 سے 4200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر ماہانہ 600 روپے فکسڈ چارجز، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلیے ماہانہ 1500روپے فکسڈ چارجز ہوں گے۔ اس کے علاوہ 1.

5میٹر سے زائد گیس استعمال کرنے والے نان پروٹکیٹڈ صارفین کیلیے 3 ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد کردیے گئے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری،سیمی گورنمنٹ،ہسپتال،تعلیمی اداروں کیلئے گیس کے نرخ مقرر کردئیے گئے۔ ان اداروں کیلیے گیس کے نرخ 3ہزار175 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔ روٹی کے تندروں کیلیے گیس کے نرخ 110 روپے سے 700 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو، کمرشل صارفین کیلیے گیس کے نرخ 3900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، جنرل انڈسٹری کیلیے گیس کے نرخ 2300روپے فی ایم ایم بی ٹی یو نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کیپٹو پاور کیلیے گیس کے نرخ 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، سی این جی کیلیے 3750،سیمیٹ فیکٹریوں کیلیے4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، کھاد فیکٹریوں کیلیے ایک ہزار597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کے الیکڑک سمیت تمام بجلی گھروں کیلیے 1225 روپے فی ایم ایم بی ٹی مقرر کیے گئے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیلیے گیس کے نرخ مقرر کیے گئے ہیں صارفین کیلیے اس کے علاوہ

پڑھیں:

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متعلقہ مضامین

  • سوناایک ہفتے میں فی تولہ 12 ہزار روپے سے زائد مہنگا
  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
  • دودھ کی نئی قیمت معیار چیک کرکے مقرر کی جاے گی، کمشنر کراچی
  • برائلر گوشت کی قیمت میں14روپے کلو اضافہ
  • کراچی میں دودھ 40 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان، صارفین پریشان
  • گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ
  • ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
  • سندھ میں گندم وافر ذخائر کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
  • پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کیلئے 2 ارب روپے جاری کر دئیے
  • سرکاری اسپتال لیڈی ریڈنگ کے روم چارجز 10 ہزار روپے مقرر، اصل ماجرا کیا ہے؟